جی این این سوشل

پاکستان

این سی او سی کی جعلی ویکسینینیشن سرٹیفیکیٹ بنانے والے افراد کے خلاف کارروائی کی ہدایت

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی ای سی ) نے جعلی ویکسینینیشن سرٹیفیکیٹ بنانے والے افراد کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

این سی او سی کی جعلی ویکسینینیشن سرٹیفیکیٹ بنانے والے افراد کے خلاف کارروائی کی ہدایت
این سی او سی کی جعلی ویکسینینیشن سرٹیفیکیٹ بنانے والے افراد کے خلاف کارروائی کی ہدایت

تفصیلات کے مطابق  جعلی ویکسینینیشن سرٹیفیکیٹ بنانے والے افراد کے خلاف کاروائی کیلئے فیڈرل انویسٹی گیشن اتھارٹی (ایف آئی اے )کو ہدایات جاری کردیں گئیں ہیں ۔ایف آئی اے نے این سی او سی کی ہدایات پر ملزمان کیخلاف کریک  ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں : چین کا طالبان حکومت کیلئے بڑی امداد کا اعلان

مختلف شہروں میں ملزمان کی گرفتاریاں،جعلی سرٹیفکیٹ بنوانے والے شہریوں کا ریکارڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔جعلی ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کی روک تھام کیلئے سخت ترین سزا اور قانونی اقدامات کو عمل میں لایا جائے گا۔

قبل ازیں  سربراہ این سی او سی اسد عمر  کا کہنا تھا کہ  لاپرواہی ، ایس اوپیز کو نظر انداز کرنا کورونا کیسز میں اضافے کا باعث بنا ہے ۔ 5300 مریض ہسپتالوں میں آکسیجن پر ہیں ۔ ہسپتالوں میں انتہائی نگہداشت کورونا مریضوں کا دباؤ ہے ۔ کوشش ہے کہ آکسیجن کی فراہمی میں رکاوٹ نہ آئے ، چند ہفتے  کے دوران آکسیجن کی طلب میں اضافہ ہوا ہے ۔ کورونا کی صورتحال بہتر ہوئی ہے مگر خطرہ ابھی موجود ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ 24 میں سے 18 اضلاع میں پابندیاں نرم کی جارہی ہیں تاہم پنجاب کے پانچ اور کے پی کے ایک ضلع میں پابندی برقرار رہے گی ۔16 ستمبر سے پچاس فیصد حاضری کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولے جارہے ہیں ۔ 6 اضلاع میں آؤٹ ڈور ڈائیننگ کا ٹائم بڑھا کر دس بجے تک کردیا ہے ۔ویکسی نیشن نہ کروانے والے سکولوں کے سٹاف کو کام کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔ مکمل ویکسی نیشن نہ کروانے والے بیرون ملک نہیں جاسکیں گے ۔

ٹیکنالوجی

ٹِک ٹاک فروخت کرنے کی غیر ملکی میڈیا رپورٹس درست نہیں

ٹاک ٹاک کی مالک چینی کمپنی کی جانب سے اسے فروخت نہ کیے جانے کی صورت میں سینیٹ سے بل کی منظوری کے بعد امریکا میں ٹک ٹاک ایپ کا استعمال تقریباً ختم ہو جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹِک ٹاک فروخت کرنے کی غیر ملکی میڈیا رپورٹس درست نہیں

ٹک ٹاک کی مالک چینی کمپنی بائٹ ڈانس نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے مقبول وڈیو ایپ کو فروخت کرنے یا امریکا میں پابندی عائد کرنے والے قانون پاس کیے جانے کے بعد اس کا کمپنی کو فروخت کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ بی بی سی اردو کے مطابق کمپنی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ میں کہا کہ بائٹ ڈانس کا ٹک ٹاک کو فروخت کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

کمپنی نے کہا ہے کہ بائٹ ڈانس کی جانب سے ٹِک ٹاک فروخت کرنے کی غیر ملکی میڈیا رپورٹس درست نہیں ہیں، اس پوسٹ میں مضمون کا ایک سکرین شاٹ بھی شامل ہے جس پر چینی حروف میں’’جھوٹی افواہ‘‘ کی مہر لگی ہوئی ہے۔

واضح  رہے کہ ٹاک ٹاک کی مالک چینی کمپنی کی جانب سے اسے فروخت نہ کیے جانے کی صورت میں سینیٹ سے بل کی منظوری کے بعد امریکا میں ٹک ٹاک ایپ کا استعمال تقریباً ختم ہو جائے گا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حکومت کی پی ٹی آئی کو مفاہمت کی دعوت

ہم نہیں چاہتے کہ جو زیادتی ہمارے ساتھ ہوئی وہ کسی اور کے ساتھ ہو، سینیٹر عرفان صدیقی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت کی پی ٹی آئی کو مفاہمت کی دعوت

مسلم لیگ ن کے رہنماء سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی قومی لیڈرہیں،ان کی طرف ہاتھ بڑھاتے ہیں،یہ بھی توہاتھ ملائیں۔

سینیٹ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ہم مفاہمت کس سے کریں جب سامنے والے کے ہاتھ جیب میں ہوں؟،تحریک انصاف محمود اچکزئی سے ہاتھ ملاسکتی ہے تو ہمارے ساتھ کیوں نہیں بیٹھتے؟۔

ان کا کہنا تھا کہ میں یہ نہیں کہتا کہ ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی تو دوسروں کے ساتھ بھی ہوتی رہے۔ ہم فارم 45 اور فارم 47 میں الجھے ہوئے ہیں، وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کیسے بیانات دیے جا رہے ہیں؟

مسلم لیگ ن کے سینیٹر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی قومی لیڈرہیں،ہم آج بھی ان کی طرف ہاتھ بڑھاتے ہیں،یہ بھی توہاتھ ملائیں،اپوزیشن محمود خان اچکزئی اورمولانافضل الرحمان کے ساتھ بیٹھ سکتی ہے تو ہمارے ساتھ کیوں نہیں؟ مزیدکہا ہم سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتے ۔ آج پاکستان میں کوئی سیاسی قیدی نہیں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شاہ محمود کو ہتھکڑی میں دیکھ کردکھ ہوا۔ نہیں چاہتے جوناانصافی ہمارے ساتھ ہوئی وہ ان کے ساتھ ہو۔ہمیں تو پانامہ کیس میں اپیل کا حق بھی نہیں دیا گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاک چین تجارتی حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ

مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں چین کوپاکستان کی برآمدات میں 40.46 فیصد جبکہ چین سے درآمدات میں 19.50 فیصدکی نموہوئی ہے، اسٹیٹ بینک

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک چین تجارتی  حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں چین کوپاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر40.46 فیصد جبکہ چین سے درآمدات میں 19.50 فیصدکی نموہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک اورپی بی ایس کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں چین کوبرآمدات سے ملک کو2.141 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 40.46 فیصدزیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چین کوبرآمدات سے ملک کو1.524 ارب ڈالرکا زرمبادلہ حاصل ہواتھا،مارچ2024 میں چین کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 246.03 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو فروری میں 169.02 ملین ڈالر اورگزشتہ سال مارچ میں 189.95 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023 میں چین کوبرآمدات سے ملک کو2.025 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں چین سے درآمدات پر9.256 ارب ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 19.50 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چین سے درآمدات پر7.74 ارب ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواتھا۔

مارچ میں چین سے درآمدات پر1.162 ارب ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواجوفروری میں 1.135 ارب ڈالر اورگزشتہ سال مارچ میں 680.05ملین ڈالرتھا،مالی سال 2023 میں چین سے درآمدات کاحجم 9.662 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll