اسلام آباد: این سی او سی نے کورونا کی چوتھی لہر میں کمی کے بعد پابندیوں میں نرمی کا اعلان کردیا۔

.jpg&w=3840&q=75)
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کی سربراہی میں این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں ملک بھر میں کورونا صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور کورونا کی صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے اہم فیصلے کیے گئے۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر کے تعلیمی ادارے16 ستمبر سے کھولے جائیں گے، تعلیمی ادارے 50 فیصد حاضری کے ساتھ کھولے جائیں گےاور متبادل دن کلاسز ہوں گی۔
این سی او سی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ماسوائےکورونا پھیلاؤ والے اضلاع کے ملک بھر میں مارکیٹس رات 10 بجے تک کھلی رہیں گی جب کہ رات 12 بجے تک ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت ہوگی، ویکسینیٹڈ افراد کے ساتھ 200 افراد کی ان ڈور تقریب کی اجازت ہوگی اور آؤٹ ڈور 400 افراد کو تقریبات میں شرکت کی اجازت ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دفاتر میں مکمل حاضری اور نارمل اوقات کار نافذ کردیے گئے ہیں جب کہ سنیما گھر بند رہیں گے، کراٹے، باکسنگ،کبڈی اور واٹراسپورٹس پر پابندی برقرار رہے گی تاہم ویکسینیٹڈ افراد کے لیے 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ جمز کھلے رہیں گے۔
این سی او سی نے کورونا کی چوتھی لہر میں کمی کے بعد پابندیوں میں نرمی کا اعلان کر دیا ، نوٹیفکیشن جاری ۔۔۔#NCOC #NOTIFICATION pic.twitter.com/UhHle0MxDL
— Shehroz Azhar (@shehrozazhar1) September 14, 2021
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہےکہ ٹرینیں 70 فیصد مسافروں کے ساتھ چلیں گی جب کہ بیرون ممالک سے پاکستان آنے والوں کے لیے سفری پالیسی برقرار رہے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا پھیلاؤ والے اضلاع پنجاب میں 5 ہیں اور کورونا کیسز کے پھیلاؤ والا خیبرپختونخوا میں ضلع بنوں ہے، کورونا پھیلاؤ والے اضلاع میں ان ڈور تقریبات پر پابندیاں برقرار رہیں گی۔
این سی او سی کا کہناہےکہ کورونا کے زیادہ شرح والے اضلاع میں صورتحال کا دوبارہ جائزہ 21 ستمبر کو لیا جائے گا اور مزید فیصلے صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر جائزہ اجلاس میں کیے جائیں گے۔

نئے سال کا آغاز :پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں اور جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ
- 22 منٹ قبل
پاکستان کی علاقائی سالمیت کی کسی بھی خلاف ورزی پر سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 20 گھنٹے قبل
جھنگ میں یونیورسٹی بس اور مسافر وین میں تصادم میں 14 افراد ہلاک، 29 زخمی
- 18 گھنٹے قبل

لاہور:نئے سال 2026 کیلئے پولیس کا سیکیورٹی پلان سامنے آگیا
- 2 دن قبل
نیوزی لینڈ، آسٹریلیا میں سال 2026 کا آغاز ہوگیا
- 20 گھنٹے قبل

ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ، فی کلو کتنے کی ہو گئی؟
- 20 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
وزیراعظم کی یواے ای صدرسے ملاقات، دو طرفہ تعلقات ،معاشی و دیگرامور پر تبادلہ خیال
- 2 دن قبل

خیبرپختونخوا کے عوام کی رائے میں فیلڈ مارشل عاصم منیرسال 2025 کے ہیرو قرار
- 27 منٹ قبل

جہلم: ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بدانتظامی پر ایم ایس کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
- 3 منٹ قبل
چولستان یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز بہاولپور کے طلبہ وطالبات کا پاک فوج کے زیرِ اہتمام معلوماتی دور
- 21 گھنٹے قبل
سابق بنگلادیشی وزیراعظم خالدہ ضیا کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت
- 20 گھنٹے قبل

وزیراعظم نے سرمایہ کاروں کو مزید سہولیات کی فراہمی کے لئے سفارشات طلب کرلیں
- 10 منٹ قبل










