لاہور کی بہتری پر خصوصی توجہ دیں ، سر سبز بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں: وزیر اعظم
وزیر اعظم : وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ لاہور کی بہتری پر خصوصی توجہ دیں ، سڑکوں کی مرمت کی جائے،لاہور کو ، سر سبز بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔


وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت لاہور کے ترقیاتی منصوبوں بارے اجلاس ہوا،جس میں وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ، صوبائی وزرا میاں محمود الرشید ، میاں اسلم اقبال ، ڈاکر مراد راس ، ڈاکٹر یاسمین راشد، اور اسد کھوکھر سمیت دیگر شریک ہوئے۔
اجلاس میں ایل ڈی اے کی جانب سے لاہور میں جاری ترقیاتی منصوبوں بارے بریفنگ دی گئی، اس کے ساتھ ساتھ لاہور کی تزئین و آرائش خوبصورت بنانے کے لیے جاری منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے منصوبوں کو ٹائم فریم میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے وزیر اعظم کو ہیلتھ کارڈ کی فراہمی کے حوالے پیش رفت سے بھی آگاہ کیا ، وزیر اعظم بتا یا گیا کہ اکتیس دسمبر تک پنجاب کے ہر شہری کو ہیلتھ کارڈ فراہم کیا جائے گا ، گنگا رام میں مدَر اینڈ چائلڈ اسپتال کو جون 2022میں فعال کر دیا جائے گا ۔وزیر اعظم کو لاہور میں نئے اسپتالوں کے قیام میں پیش رفت پر بریفنگ دی گئی ۔
اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ لاہور میں پارکوں کی تزئین و آرائش کو یقینی بنایا جائے، لاہور باغات کا شہر مشہور تھا اسے دوبارہ باغات کا شہر بنائیں، لاہور کو کنکریٹ کا جنگل نہیں بنانا، باغوں کا شہر بنایا جائے، لاہور کو سر سبز بنانے کے لیے اقدامات کیئے جائیں،درخت زیادہ سے زیادہ لگائے جائیں۔ لاہور کی بہتری پر خصوصی توجہ دیں ، سڑکوں کی مرمت، کی جائے۔ وزیر اعظم عمران خان نے مراد راس کو ہدایت کی کہ سکولوں میں زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں۔

چین نے پاک افغان جنگ بندی کی حمایت کا اظہار کر دیا
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان مخالف افغان-بھارتی پراپیگنڈا بے نقاب، جعلی AI ویڈیوز کا استعمال
- 12 منٹ قبل
.jpg&w=3840&q=75)
افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹے کے لیے سیز فائر کا اعلان
- ایک دن قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- ایک دن قبل

صدر مملکت سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو
- ایک دن قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- ایک دن قبل

سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، 45 سے زائد ہلاک
- 41 منٹ قبل

افغان طالبان کے حملے ناکام، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، 50 دہشتگرد ہلاک
- ایک دن قبل

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ 19 اکتوبر کو لانچ ہوگا
- ایک دن قبل

مہمند میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 30 دہشتگرد ہلاک
- ایک دن قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- ایک دن قبل

بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات، سیاسی کشیدگی پر بات چیت
- 2 منٹ قبل