Advertisement
پاکستان

سیکورٹی فورسز کا جنوبی  وزیرستان میں  خفیہ اطلاعات پر آپریشن ، 5 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی :  آئی ایس پی آر  کے مطابق  سیکورٹی فورسز  کے  جنوبی  وزیرستان میں  خفیہ اطلاعات پر آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Sep 15th 2021, 11:40 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سیکورٹی فورسز کا جنوبی  وزیرستان میں  خفیہ اطلاعات پر آپریشن ، 5 دہشت گرد ہلاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ  سیکورٹی فورسز   نے جنوبی  وزیرستان کے علاقہ آسمان منزہ  میں انٹیلیجنس اطلاعات پر آپریشن کیا گیا ہے، دہشت گردوں کی مبینہ موجودگی کی اطلاع پر ہونے والے آپریشن میں 5 دہشت ہلاک ہوگئے ہیں ۔

  آئی ایس پی آر کے مطابق  دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلہ میں 7 فوجی جوان شہید ہوگئے،  سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

گزشتہ روز  سیکورٹی فورسز  نے  شمالی وزیرستان کے علاقہ دتہ خیل میں انٹیلیجنس اطلاع پر آپریشن کیا تھا، آپریشن خفیہ پناہ گاہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  آپریشن کےدوران دہشتگردوں سےفائرنگ کاتبادلہ ہوا جس میں 2دہشتگردہلاک ہوگئے  تھے ۔ دہشتگردوں کےٹھکانےسےبھاری مقدارمیں اسلحہ وبارودبرآمد ہوا  تھا۔ 

Advertisement