جی این این سوشل

علاقائی

خیبرپختونخوا کے تعلیمی ادارے کل سے کھولنے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا کے تعلیمی ادارے کل سے کھولنے کا فیصلہ ،تمام تعلیمی اداروں میں 50فیصد بچوں کی حاضری یقینی بنائی جائے گی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

خیبرپختونخوا کے تعلیمی ادارے کل سے کھولنے کا فیصلہ
خیبرپختونخوا کے تعلیمی ادارے کل سے کھولنے کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق ہفتے میں تین دن کلاس کھولی جائیں گی، تعلیمی اداروں میں ایس اوپیز پر سختی سے عمل کیا جائےگا۔

خیال رہے کہ کورونا کیسز کے باعث صوبے کے9اضلاع میں تعلیمی ادارے بند کئے گئے تھے۔

 

پاکستان

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عامر ڈوگر کو عمرہ پر جانے کی اجازت دے دی

عدالت نے کہا کہ عامر ڈوگر 3 سے 9 اپریل تک عمرے پر جاسکتے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عامر ڈوگر کو عمرہ پر جانے کی اجازت دے دی

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ملک عامر ڈوگر کو عمرہ پر جانے کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق نے عامر ڈوگر کی درخواست پر سماعت کی۔ عامر ڈوگر اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے اور عمرے پر جانے کی اجازت دینے کی استدعا کی۔

عدالت نے کہا کہ عامر ڈوگر 3 سے 9 اپریل تک عمرے پر جاسکتے ہیں اور ضمانتی بیان بھی جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

تاہم عدالت نے عامر ڈوگر کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 22 اپریل تک ملتوی کردی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

خیبر پختونخوا حکومت کا صوبے میں مستحق افراد کو عید پیکج دینے کا فیصلہ

پیکج کے تحت ہر حلقے میں ایک ہزار مستحق افراد کو دس، دس ہزار روپے دیئے جائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبر پختونخوا حکومت کا صوبے میں مستحق افراد کو عید پیکج دینے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں مستحق افراد کو عید پیکج دینے کا فیصلہ کر لیا ہے، صوبائی کابینہ نے پیکج کی منظوری دے دی ہے۔

ایک ارب 15 کروڑ روپے لاگت کے پیکج کے تحت صوبائی اسمبلی کے ہر حلقے میں ایک ہزار مستحق افراد کو دس، دس ہزار روپے دیئے جائیں گے،دوسری جانب کابینہ نے 2050 پولیس شہداء کے خاندانوں کو بھی عید پیکج دینے کی منظوری دیدی ہے۔

علاوہ ازیں ضم اضلاع میں پولیس کو گاڑیوں اور دیگر جدید آلات کی فراہمی کے لیے اسکیم کی منظوری دی گئی، جس کے تحت 7.67 ارب روپے کی لاگت سے گاڑیاں اور جدید آلات خریدے جائیں گے۔

کابینہ نے سرکاری محکموں میں بھرتیوں کے لیے نجی ٹیسٹنگ ایجنسیوں سے اسکریننگ ٹیسٹ لینے کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دے دی، جو 15 دنوں میں سرکاری ٹیسٹنگ ایجنسیوں کی استعداد بڑھانے سمیت دیگر متعلقہ معاملات پر حتمی سفارشات پیش کرے گی۔

کابینہ اجلاس میں ڈیجیٹل رائٹ آف وے پالیسی کی بھی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں پاکستان ڈیجیٹل سٹی کے قیام کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور اسپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی کے درمیان معاہدے کی بھی منظوری دی گئی۔ علاوہ ازیں اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ایگزیکٹو کمیٹی ممبران پیڈو کی تعیناتی کے لیے رولز کی منظوری دیدی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیرداخلہ محسن نقوی کی شانگلہ حملے کی تحقیقات کیلئے آنے والی چینی ٹیم سے ملاقات

محسن نقوی نے چینی ٹیم کو حملے کے بارے میں اب تک ہونے والی تحقیقات سے آگاہ کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیرداخلہ محسن نقوی کی شانگلہ حملے کی تحقیقات کیلئے آنے والی چینی ٹیم سے ملاقات

وزیرداخلہ محسن نقوی کی شانگلہ حملے کی تحقیقات کیلئے آنے والی چینی ٹیم سے ملاقات، محسن نقوی نے چینی ٹیم کو حملے کے بارے میں  اب تک ہونے والی تحقیقات سے آگاہ کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کا دورہ کیا اور شانگلہ حملے کی تحقیقات کیلئے چین سے آئی خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم سے ملاقات کی

ملاقات میں چینی شہریوں کے تحفظ اور مجموعی سکیورٹی اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll