وزیراعظم عمران خان اور قازقستان کے صدر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
وزیر اعظم عمران خان سے قازقستان کے صدر کی ملاقات ہوئی ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔


تفصیلات کے مطابق دوشنبے میں وزیراعظم عمران خان اور قازقستان کے صدر کی ملاقات ہوئی ہے،دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات ، اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات بڑھنے پر اتفاق کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اپنی وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ رابطوں کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔وزیراعظم نے علاقائی انضمام کو فروغ دینے کے لیے زمینی اور فضائی راستوں کے ذریعے روابط بڑھانے پر زور دیا۔وزیراعظم نے پاکستان اور خطے کے لیے افغانستان میں امن اور استحکام کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ عالمی برادری کو افغان عوام کی مدد، فوری انسانی ضروریات کو پورا کرنے اور معیشت کے استحکام کے لیے اقدامات کرنے چاہیے، افغانستان میں پائیدار امن اور سلامتی علاقائی امن، رابطے اور ترقی میں کردار ادا کرے گی۔دونوں رہنماؤں نے اعلیٰ سطح کے سیاسی روابط کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔
وزیراعظم نے قازقستان کے صدر دورہ پاکستان کی دعوت دی، قازقستان کے صدر نے بھی وزیراعظم کو دورے کی دعوت دی۔
قبل ازیں وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر تاجکستان پہنچ گئے تھے، تاجکستان پہنچے پر وزیراعظم عمران خان کا استقبال تاجک ہم منصب نے کیا ۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ، وزیراطلاعات فواد چوہدری ، علی زیدی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور مشیر قومی سلامتی معید یوسف بھی وزیراعظم کے ساتھ دورے پر موجود ہ تھے ۔دورے کے دوران وزیراعظم 20 شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کی۔
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2، شہری خوفزدہ
- 9 hours ago

اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 48 فلسطینی شہید، جنوبی لبنان بھی نشانہ بنا
- 10 hours ago

یمن سے اسرائیلی شہر ایلات پر ڈرون حملہ
- 9 hours ago

ٹرمپ اور اسٹارمر کی مشترکہ پریس کانفرنس: مشرقِ وسطیٰ، یوکرین اور فلسطین پر اتفاق و اختلاف
- 10 hours ago

کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 8 اہلکار زخمی
- 12 hours ago
چمن میں بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی
- 10 hours ago

عمر ایوب، شبلی فراز اور دیگر 14 پی ٹی آئی رہنماؤں کے اشتہارات جاری
- 11 hours ago

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر
- 13 hours ago

پنجاب کےہسپتالوں میں طبی ماہرین تعینات کرنےکافیصلہ
- 12 hours ago

گوگل ایپ کے صارفین کے لیے خوشخبری، ڈسکور فیڈ میں نئے فیچرز شامل
- 14 hours ago

ایشیا کپ ٹی20: افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا
- 12 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
جیولین تھرو میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے کیرشون ویلکوٹ کا شاندار مظاہرہ، گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا
- 14 hours ago