وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ وانگ یی کی ملاقات، پاک چین دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
دوشنبہ : وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے ملاقات کی ، یہ ملاقات جمعہ کو یہاں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ ملاقات میں پاک چین دوطرفہ تعلقات ، سی پیک اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


وزیراعظم عمران خان نے ملاقات میں چین کے صدر اور وزیراعظم کے لئے نیک خواہشات کا پیغام دیا ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور چین ایک دوسرے کے بہت قریب اور تزویراتی شراکت دارہیں۔ انہوں نے کووڈ 19کی وباء کے دوران چین کی طرف سے پاکستان کے ساتھ تعاون کو سراہا ۔
وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک ایک کایا پلٹ منصوبہ ہے اور دونوں اطراف اس کی جلد تکمیل کے لئے کوشاں ہیں ۔ وزیراعظم نے کہاکہ پرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان اور خطے کے لئے بے حد ضروری ہے ، پاکستان نے افغانستان میں امن کے لئے بہت تعاون کیا ہے ،پاکستان اور چین نے ایک مربوط علاقائی اپروچ کے لئے افغانستان کے 6ہمسائیہ ممالک کا اجلاس بلانے کے لئے ملکر کام کیا ہے ۔
وزیراعظم نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو افغان عوام کی مدد کے لئے کوششیں جاری رکھنا ہوں گی اور افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے اور معیشت کی مضبوطی کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے ۔ ملاقات میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں اطراف اعلیٰ سطحی تبادلے جاری اور مشترکہ دلچسپی کے تمام امور پر قریبی رابطہ استوار رکھیں گے۔

ایلون مسک کی ملک بدری؟ ٹرمپ کی دوستی دشمنی میں بدل گئی
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ایرانی سفارتخانے آمد، آیت اللہ خامنہ ای کیلئے نیک خواہشات اور شہداء کیلئے فاتحہ خوانی
- 3 گھنٹے قبل

ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی: چیئرمین ایف بی آر
- 7 گھنٹے قبل

ٹرمپ کی نیتن یاہو سے متوقع ملاقات، غزہ اور ایران کی صورتحال پر بات چیت ہوگی
- 3 گھنٹے قبل

15 سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ
- 7 گھنٹے قبل
وفاقی بجٹ 2025 میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے گاڑی کی درآمد مشکل
- 6 گھنٹے قبل

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے: صدر انجمن تاجران اجمل بلوچ
- 7 گھنٹے قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعدبس مالکان نے کرایوں میں بھی ا ضافہ کردیا
- 7 گھنٹے قبل

عمران خان نے شہباز شریف کے ہرجانہ کیس میں سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا
- 4 گھنٹے قبل

وزیراعظم بجلی ریلیف پیکیج اچانک ختم، صارفین کو جھٹکا
- 4 گھنٹے قبل

ترکیے میں گستاخانہ خاکہ شائع کرنے پر کارٹونسٹ اور ایڈیٹرز گرفتار، صدر اردوان کا سخت مؤقف
- 2 گھنٹے قبل

سندھ حکومت نے 9 اور 10 محرم کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا،نوٹیفکیشن جاری
- 6 گھنٹے قبل