ویلنگٹن: پاک نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز منسوخ ہونے کے بعد نیوزی لینڈکی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کاردعمل سامنے آگیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈکی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا ہے کہ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے دستبرداری کے فیصلے کی مکمل حمایت کرتی ہیں کیونکہ کھلاڑیوں کی حفاظت انتہائی اہم ہے۔پاکستان کے وزیر اعظم سے بات کرکے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی دیکھ بھال کے لیے شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں: برطانیہ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ نے نکال دیا
جیسنڈا آرڈرن نے کہا ہے کہ سب کے لیے مایوس کن ہےکہ کھیل آگے نہیں بڑھ سکالیکن ہم اس فیصلے کی مکمل حمایت کرتے ہیں ۔
قبل ازیں نیوزی لینڈ نے دورہ پاکستان منسوخ کردیا تھا، کھلاڑیوں کو کمروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ۔ نیوزی لینڈ کرکٹ چیف ایگزیکٹو نے کہا تھا کہ دورہ جاری نہیں رکھ سکتے ، دورہ نیوزی لینڈ ختم کردیا گیا ہے ۔
دورہ منسوخ ہونے کی خبروں کے بعد وزیراعظم پاکستان اور نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا تھا ۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو کوئی سیکیورٹی تھریٹ نہیں تھا ۔ ہمارا انٹیلی جنس نظام دنیا کا بہترین نظام ہے ۔
نیوزی لینڈ کرکٹ ذرائع کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ حکومت کی جانب سے ہدایات کے بعد دورہ جاری نہیں رکھ سکتے ۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ہمیں ایڈوائس دی گئی ۔
پی سی بی چیئرمین رمیز راجا کا کہنا تھا کہ آج کا دن انتہائی پریشان کن رہا، اپنے کھلاڑیوں اور فینز کے لیے افسردہ ہوں۔
چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے لکھا کہ سیکیورٹی تھریٹ پر یکطرفہ فیصلہ کرکے دورہ منسوخ کرنا مایوس کن ہے، خاص طور پر اس صورت میں جب سیکیورٹی تھریٹ شیئر نہ کیا گیا ہو۔نیوزی لینڈ کس دنیا میں رہ رہا ہے، نیوزی لینڈ کو آئی سی سی میں ہمارا سامنا کرنا ہوگا۔
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 13 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 13 گھنٹے قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 13 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 دن قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 13 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 13 گھنٹے قبل





