جی این این سوشل

دنیا

الجیریا کے سابق صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ  انتقال کر گئے

انہیں الجیریا میں طویل المدتی صدر کا اعزاز حاصل ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

الجیریا کے سابق صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ      انتقال کر گئے
الجیریا کے سابق صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ  انتقال کر گئے

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق الجیریا کے سابق صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ  کی عمر 84 برس  تھی ۔ عبدالعزیز بوتفلیقہ  نے 2019ء میں صدارت کا عہدہ چھوڑ دیا تھا۔ بوتفلیقہ  نے شمالی افریقہ کے اس  ملک پر دو دہائیوں تک حکومت کی ۔ان کے حامی انہیں جنگ آزادی کا ہیرو مانتے تھے ۔  1974 میں  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کی حیثیت سے بوتفلیقہ  نے سابق فلسطینی رہنما یاسر عرفات کو خطاب کی دعوت دی ، جو فلسطینی کاز کی بین الاقوامی پہچان کی طرف ایک تاریخی قدم تھا۔

مرحوم عبدالعزیز نے چین کو اقوام متحدہ میں  نشست دینے کا مطالبہ کیا اور جنوبی افریقہ میں نسلی تعصب کے خلاف برسر پیکار رہے ۔  1980 کے اوائل میں ان پر بدعنوانی کا الزام لگایا گیا اور وہ خود ساختہ جلاوطنی میں چلے گئے ، جلاوطنی کے دوران انہوں نے  دبئی  کے حکمران خاندان کے  مشیر کا عہدہ سنبھالا ، بعداازاں ان کے اوپر لگنے والے کرپشن الزامات ختم کردئیے گئے ۔

1990 کی دہائی میں جب الجیریا واپس آئے تو الجیریا کی فوج اور مسلح جنگجوؤں کے درمیان جنگ  جاری تھی  جس  میں 2لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے تھے جس کے بعد  فوج کی حمایت سے عبدالعزیز نے الیکشن جیتا ۔ 1999میں منتخب صدر نے اسلام پسندوں کے ساتھ جنگ بندی پر بات چیت کی اور ملک میں امن کی بحالی کے لیے قومی مفاہمت کا عمل شروع کیا ۔ عبدالعزیز کے دور  حکمرانی  میں الجیریا ترقی کی راہ پر گامزن ہوا اور عرب ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کیے گئے  ۔2013 میں عبدالعزیز فالج کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیں عوامی سطح پر شاذروناذر ہی دیکھا گیا تھا ۔ عبدالعزیز نے 20  سال الجیریا کے صدر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ تاہم شدید عوامی احتجاج کے نتیجے میں  پانچویں مرتبہ صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کا ارادہ ترک کردیا تھا۔  

عبدالعزیز بوتفلیقہ  الجیریا کے سیاسی تاریخ کے طویل ترین عرصے تک صدارت کے عہدے پر فائز رہنے والے پہلے حکمران تھے۔

 

کھیل

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی کا پہلا میچ بارش کے باعث منسوخ

راولپنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ابتدائی 3 میچز ہوں گے جب کہ باقی 2 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی کا پہلا میچ بارش کے باعث منسوخ

راولپنڈی : پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث  سے منسوخ کردیا گیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جارہی ہے جس کا پہلا میچ آج راولپنڈی کے پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا ، میچ میں ٹاس ہونے کے باوجود نامہربان موسم کی بے وقت مداخلت کی وجہ سے ایک بال کا کھیل بھی نہیں ہوسکا۔

امپائرز نے کئی بار گراؤنڈ کی انسپکشن کے بعد میچ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گرین شرٹس اور کیویز کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی 20 اپریل کو پنڈی میں ہی  کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ پنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ابتدائی 3 میچز ہوں گے جب کہ باقی 2 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت میں کمی واقع

پاکستان میں گزشتہ دنوں پیٹول کی قیمتیں کم ہونے کے بجائے ان کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت  میں کمی واقع

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ اب بھی  جاری ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان گزشتہ دنوں  کشیدگی کے سبب سپلائی پر بڑھتے خدشات کی وجہ سے بدھ کے روز عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی۔

برینٹ فیوچر کی قیمت 56 سینٹس یا 0.62 فیصد کم ہوئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت فی بیرل 89 اعشاریہ 46 ڈالر ہوگئی جبکہ یو ایس کروڈ فیوچر 63 سینٹ، یا 0.74 فیصد گر کر 84.73 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔

یاد رہے کہ پاکستان میں گزشتہ دنوں پیٹول کی قیمتیں کم ہونے کے بجائے ان کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

مظفر آباد گاڑی کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق

حادثے میں زخمیوں اورجاں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مظفر آباد گاڑی کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق

مظفرآباد : مظفرآباد میں  مسافروین کھائی میں جا گری جس کے باعث 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر وین موئیاں کھکھیاں کےمقام پرکھائی میں گری، حادثے میں سات افرادجاں بحق ہوئے اور 10 سے زائدزخمی ہوئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں 13 افراد زخمی ہیں۔ حادثے میں زخمیوں اورجاں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

رسیکیو ذرائع کے مطابق حاڈثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔ اندھیرےاورتیزبارش کےباعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll