جی این این سوشل

دنیا

طالبان حکومت نے افغانستان میں پکڑے گے چور کو سرعام سزادے دی، تصاویر وائرل

کابل : افغانستان میں طالبان کے مکمل کنٹرول اور  پھر حکومت قائم ہونے کے بعد چور کو پکڑے جانے پر سر عام سزا دی گئی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

طالبان حکومت نے افغانستان میں پکڑے گے چور کو سرعام سزادے دی، تصاویر وائرل
طالبان حکومت نے افغانستان میں پکڑے گے چور کو سرعام سزادے دی، تصاویر وائرل

تفصیلات کے مطابق  ٹوئٹر پر افغانستان سے منسلک خبر رساں ادارے کے اکاؤنٹ نے ایک شخص کی تصویر شیئر کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا ہے کہ صوبے ننگرہار کے شہر جلال آباد میں اس چور کو پکڑا گیا ہے۔

ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ سزا کے طور پر چور کا منہ کالا کیا گیا اور اسے سڑک پر پھرایا گیا۔

تاہم یہ سزا کس کی جانب سے دی گئی یا اس شخص کی چوری سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

دوسری جانب اسی اکاؤنٹ پر ایک اور چور کی تصویر بھی شیئر کی گئی جس کے متعلق کہا جارہا ہے کہ طالبان نے ہلمند کے ضلع گرشک میں ایک مشین چور کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے۔

مشین چور کا معاملہ شریعت عدالت کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

دنیا

تائیوان میں زلزلہ، شدت 6.3 ریکارڈ

زلزلے سے دارالحکومت تائی پے کی عمارتیں لرز گئیں تاہم فوری کسی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تائیوان میں زلزلہ، شدت 6.3 ریکارڈ

تائیوان کے مشرقی علاقے میں 6.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے، زلزلے سے دارالحکومت تائی پے کی عمارتیں لرز گئیں تاہم فوری کسی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق تائیوان کی مشرقی کاؤنٹی ہوالین میں زلزلے کے شدید جھٹکے ریکارڈ کیے گئے ہیں، زلزلہ 5.5 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جاپان کے جنوبی علاقے شیکو میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ جس کی شدت 7.4 تھی۔ زلزلے میں 9 افراد ہلاک ہوئے اور متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا جبکہ جس شدت کا زلزلہ تھا اس میں کئی گنا زیادہ ہلاکتیں اور تباہی متوقع تھی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ میرے بھائی اور ایران کے صدر کا استقبال کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایرانی صدر سید ابراہیم  رئیسی کی صدر مملکت آصف علی زرداری سے  ملاقات

ایران کے صدر نے آج صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایوان صدر میں ملاقات کی ، دونوں رہنماؤں کی ملاقات کی تفصیلات صدر آصف علی زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کر دی ہیں۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ میرے بھائی اور ایران کے صدر کا استقبال کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے دو طرقہ تعلقات کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

محمد رضوان انجری کے باعث پاک نیوزی لینڈ سیریز سےباہر، حسیب اللہ سکواڈ میں شامل

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا چوتھا میچ 25 اپریل کو ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

محمد رضوان انجری کے باعث پاک نیوزی لینڈ سیریز سےباہر، حسیب اللہ سکواڈ میں شامل

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر نائب کپتان اور بیٹنگ لائن کے اہم ستون محمد رضوان نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران زخمی ہو کر سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ ریزریو کھلاڑی حسیب اللہ کو اسکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں راولپنڈی سے لاہور پہنچ گئیں۔ آج پہلا ٹریننگ سیشن ہو گا۔ 25 اپریل کو قذافی سٹیڈیم میں چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں آمنے سامنے ہوں گی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی 5 میچز کی سیریز ایک، ایک سے برابر ہے۔ 

یاد رہے کہ قومی کرکٹر محمد رضوان نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں انجری کا شکار ہوگٸے تھے، میڈیکل ٹیم نے احتیاطی تدابیر کے طور پر محمد رضوان کو میچ سے بھی باہر نکال دیا۔ محمد رضوان باقی میچ کا حصہ نہیں بن سکے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں محمد رضوان کی جگہ عثمان خان نے وکٹ کیپنگ کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll