جی این این سوشل

کھیل

سابق غیر ملکی کوچ بھی پاکستان کی حمائیت میں میدان میں آگئے

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر نے نیوزی لینڈ سیریز منسوخ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سابق غیر ملکی کوچ بھی پاکستان کی حمائیت میں میدان میں آگئے
سابق غیر ملکی کوچ بھی پاکستان کی حمائیت میں میدان میں آگئے

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں انہوں نے لکھا ہے کہ پاکستان کرکٹ سے محبت کرنے والے لوگوں کا ملک ہے۔

 سابق کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم مکی آرتھرنے کہا ہے کہ میرے وہاں گزرے 3 سال بہت شاندار تھے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیوں کے مابین 18 سال بعد کل پاکستان میں میچ ہونے جا رہا تھا آخری لمحے پر دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والی سیریز کو منسوخ کر دیا گیاہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان ختم کرنے کا اعلان کر دیا تھاجس کے باعث پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز منسوخ کر دی گئی ہے۔ 

سی ای او نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے کہا ہے کہ ان کے  لیے دورہ پاکستا ن جاری رکھنا ممکن نہیں تھا ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے یکطرفہ طور پر سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔

مہمان ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کررکھے تھے، نیوزی کرکٹ بورڈ کو سیکیورٹی انتظامات کی یقین دہانی کرائی تھی۔

 

 

 

 

جرم

مانسہرہ، ہزارہ ایکسپریس کے قریب ملزمان کی ہائی وے پولیس پر فائرنگ

فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق، 2 زخمی،ملزمان فرار

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مانسہرہ، ہزارہ ایکسپریس کے قریب ملزمان کی ہائی وے پولیس پر فائرنگ

مانسہرہ میں ہزارہ ایکسپریس وے پرگاڑی کا چالان کرنے پرملزم نے فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کی زد میں آکر ہائی وے پولیس کا سب انسپکٹرعامرشہید ہو گیا جبکہ سپاہی نوید زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ پشاور سے مانسہرہ آنے والی مہران کار کا چالان کاٹنے پر پیش آیا۔

شہید ہونے والے انسپکٹر اور زخمی اہلکار کو کنگ عبداللہ اسپتال مانسہرہ منتقل کردیا ہے۔

پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئےعلاقے کوگھیرے میں لےلیا، جبکہ جگہ جگہ ناکہ بندیاں بھی کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

وفاقی وزیر برائے سمندری امور قیصر احمد شیخ کا گوادر کا دورہ

آمد پر چیئرمین گوادر پورٹ پسند خان بلدی، چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کے سی ای او یو بو اور جی پی اے اور چین کے دیگر معزز حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی وزیر برائے سمندری امور قیصر احمد شیخ کا  گوادر کا دورہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سمندری امور قیصر احمد شیخ نے ایڈیشنل سیکرٹری میری ٹائم افیئرز کے ہمراہ جمعہ کو گوادر کا تین روزہ اہم دورہ کیا۔

آمد پر چیئرمین گوادر پورٹ پسند خان بلدی، چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کے سی ای او یو بو اور جی پی اے اور چین کے دیگر معزز حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔


گوادر میں وزیر سمندری امورکا پہلا دن مصروفیات سے میں گزرا ،  جس کا آغاز GPA ہیڈ آفس میں ایک اجلاس کی صدارت سے ہوا، جہاں چینی اور گوادر پورٹ اتھارٹی کے سینئر حکام نے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔


چیئرمین گوادر پورٹ پاسند خان بلیدی نے گوادر پورٹ پر جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بصیرت فراہم کی، جس کے بعد چیئرمین سی او پی ایچ سی کی جانب سے پورٹ کے آپریشنز اور حالیہ پیش رفت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی، وزیر نے فری زون کا دورہ بھی کیا، جس میں نو تعمیر شدہ 1.2 ایم جی ڈی ڈی سیلینیشن کا دورہ بھی شامل تھا۔

 وزیر برائے سمندری امور قیصر احمد شیخ نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے گوادر میں جاری کاموں کی پیش رفت کو سراہا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب نا مزد کردیا

سردار سلیم حیدر خان وزیرمملکت برائے دفاع اور دفاعی پیدوار بھی رہ چکے ہیں،وہ 2008 میں اٹک سے این اے59 سے ایم این اے منتخب ہوئےتھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب نا مزد کردیا

اسلام آباد : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب نامزد کردیا۔

سردار سلیم حیدرنے کہا کہ  چیئرمین پیپلزپارٹی نے مجھے خوشخبری سنائی ہے کہ آپ ہی  گورنر پنجاب ہوں گے، بتایا گیا ہے کہ آپ کی تقرری کا نوٹیفکیشن آج رات تک جاری ہوجائےگا۔گورنر پنجاب نامزد کرنے پر اپنی پارٹی کی قیادت کا بے حد مشکور ہوں.

خیال رہے کہ گورنر پنجاب کے لیے نامزد ہونے والے سلیم حیدر خان کا تعلق اٹک سے ہے،وہ معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز بھی رہ چکے ہیں،سردار سلیم حیدر خان وزیرمملکت برائے دفاع اور دفاعی پیدوار بھی رہ چکے ہیں،وہ 2008 میں اٹک سے این اے59 سے ایم این اے منتخب ہوئےتھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll