الیکشن کمشنرکی سرگرمیاں متنازع ہیں، وہ اپوزیشن کی زبان بول رہے ہیں: وزیراطلاعات
اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ الیکشن کمشنرکی سرگرمیاں متنازع ہیں، وہ اپوزیشن کی زبان بول رہے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق وفاقی اطلاعات فواد چوہدری کا وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز کے ہمرا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے اہم مواد کو اپنی رپورٹ میں شامل نہیں کیا اور اسے نکال دیا، ای وی ایم پر بحث کا آغاز 2011 سے شروع ہوا اور اس ضمن میں پائلٹ پراجیکٹس بھی ہوئے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نادرا اور الیکشن کمیشن کے مابین تنازع کئی مسائل پیدا کردے گا، اگر الیکشن کمیشن ٹیکنالوجی کو ناکام بنانے میں مصروف ہوجائے گا تو ایک اور بڑا تنازع کھڑا ہو جائے گا۔
انہوں نے اپوزیشن کو مخاطب کرکے کہا کہ ’میں ان سے کہتا ہوں کہ وہ زندگی میں کبھی اپنے پاؤں سے آگے دیکھنے کی صلاحیت پیدا کریں، اسی طرح اپوزیشن نے میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی بل کا مسودہ پڑھے بغیر دھرنے میں شرکت کی اور اب صحافیوں کی نمائندہ تنظیمیں حکومت کی جوائنٹ کمیٹی کا حصہ ہیں، اس صورتحال میں اپوزیشن کی حیثیت کیا رہ جاتی ہے .
ان کا کہنا تھا کہ اگر ایک شیطان دھرنا شروع کردے تو پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زراری اور مسلم لیگ (ن) کے صدر اور نائب صدر مریم نواز، شیطان کے دائیں اور بائیں دھرنے میں بیٹھ جاتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اب ای وی ایم کا وقت آگیا ہے، ہر شخص متفق ہے کہ الیکشن اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہے اور اگر اپوزیشن کو ترامیم درکار ہیں تو وہ بتائیں۔
وفاقی وزیر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ حکومت نے شفاف انتخابات کے لیے سنجیدہ کوشش کی ہے۔ 37اعتراضات الیکشن کمیشن کے ہی خلاف ایک چارج شیٹ ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے الیکشن کمیشن اور سیاسی جماعتوں کو مشین کو دیکھنے کی دعوت دی۔ بد قسمتی سے الیکشن کمیشن نے اس معاملے میں تعاون نہیں کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے دیکھا ایک ایسا ماحول بنایا جا رہا ہے کہ الیکشن کمیشن انٹرسٹڈ ہی نہیں ہے۔ یہ لوگ بات ٹالنا چاہتے ہیں 2028 تک اور ہم یہ ہونے نہیں دیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی پائلٹ ٹیسٹنگ کی کوئی نیت ہی نہیں ہے۔ الیکشن کمیشن کو دکھانا ہوگا کہ وہ اس میں انٹرسٹڈ ہیں۔ابھی تک نظر نہیں آ رہا کہ الیکشن کمیشن اس کو آگے لے کر جانا چاہتے ہیں۔

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 12 hours ago
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- a day ago

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 2 days ago

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 10 hours ago

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 2 days ago

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 7 hours ago

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 10 hours ago
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 2 days ago

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- a day ago

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 8 hours ago

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- a day ago

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- a day ago
