کراچی:مسلم لیگ ن کے صدرو اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جمہوریت کے فروغ کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔


تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدرشہباز شریف کا کہنا ہے کہ تمام صوبوں کا احترام لازم ہے، وسائل عوام تک پہنچانا ہوں گے، جمہوریت کے فروغ کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
اپوزیشن لیڈر نے کراچی میں اختر مینگل سے ملاقات کی اور ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عطااللہ مینگل کے انتقال پر تعزیت کیلئے حاضر ہوئے ہیں، 58 ٹوبی کے تحت کئی حکومتوں کا بوریا بستر گول کیا گیا، آئین سے 58 ٹو بی کا خاتمہ 1997 میں ہوا، اس شق کو ختم کرنے کیلئے سردار عطااللہ مینگل کا کلیدی کردار تھا، سردار عطااللہ مینگل کی جمہوریت کے لیے گرا نقدر خدمات ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عطااللہ مینگل کو تاریخ سنہرے الفاظ میں یاد رکھے گی، سردار عطااللہ مینگل نے ساری عمر جمہوریت کی بالادستی کیلئے جدوجہد کی۔
انکا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں پانی اور بجلی کا مسئلہ ہے، بلوچستان پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے، تمام صوبوں کے عوام کا احترام اور ان تک وسائل پہنچانے ہوں گے، قائداعظم کے خوابوں کی تعبیر کیلئے تمام صوبوں کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا۔

جلالپور پیروالا کے قریب ایم فائیو موٹروے کا حصہ سیلاب میں بہہ گیا، روڈ ٹریفک کے لیے بند
- an hour ago

بھارتی ٹیم اور میچ ریفری کا نامناسب رویہ، پاکستان ٹیم منیجر نے باقاعدہ احتجاج ریکارڈ کروا دیا
- 5 hours ago

ایشیا کپ میچ میں نامناسب رویہ، پی سی بی نے آئی سی سی سے میچ ریفری ہٹانے کا مطالبہ کردیا
- 27 minutes ago

سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کا چھوٹا بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
- 3 hours ago

اسٹار لنک کو ایک بار پھر مشکلات کاسامنا، انٹرنیٹ سروس متاثر
- 2 hours ago

گوگل جیمینی’ ’ نینو بنانا ایپ‘‘ کی سوشل میڈیا پر دھوم
- 6 hours ago

محکمہ موسمیات کا لاہور ،کراچی اور اسلام آباد سمیت 10 بڑے شہروں میں ڈینگی پھیلنے کا الرٹ جاری
- 2 hours ago

امریکی صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل ایمرجنسی نافذ کرنے کی دھمکی
- 23 minutes ago

موجودہ حکومت کی جانب سے پہلے 16 مہینوں میں لیے جانے والے قرضوں کی تفصیلات
- 4 hours ago

دریائے سندھ میں گڈو ،سکھر اور کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں اضافے کا سلسلہ جاری
- 5 hours ago

خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسزکی لکی مروت، بنوں میں کارروائیاں،31 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردجہنم واصل
- 36 minutes ago

سیلاب سے پنجاب کی معیشت کو 500 ارب کا نقصان جبکہ لاکھوں ایکڑ اراضی تباہ ہو گئی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی
- 3 hours ago