جی این این سوشل

جرم

راولپنڈی: سسرالیوں کا بہو پر تشدد، سسر گرفتار

راولپنڈی میں سسرال والوں نے مبینہ طور پر بہو کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

راولپنڈی: سسرالیوں کا بہو پر تشدد، سسر گرفتار
راولپنڈی: سسرالیوں کا بہو پر تشدد، سسر گرفتار

راولپنڈی کے علاقے اڈیالہ روڈ گلشن آباد میں خاتون پر خاوند اور سسرالیوں نے مبینہ طور پر تشدد کیا۔

راولپنڈی پولیس نے رپورٹ درج کر کے متاثرہ خاتون کے سسر کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی رپورٹ پر سسر کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق معاملے کی تفتیش کے لیے ٹیم تشکیل دے دی ہے، ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔متاثرہ خاتون کے مطابق تھانہ صدر بیرونی راولپنڈی میں آن لائن درخواست جمع کروائی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کو فون بھی کیا لیکن بچانے کوئی نہیں آیا۔

خاتون کا کہنا تھا کہ اسکول وین چلا کر اپنا گھر چلاتی ہوں، سسرال والے گاڑی چھیننا چاہتے ہیں۔

پاکستان

تحریک انصاف نے چئیرمین پی اے سی کے لیے شیخ وقاص اکرم کا نام فائنل کر لیا گیا

پولیٹیکل کمیٹی ایک دو روز میں شیخ وقاص اکرم کا نام اسپیکر قومی اسمبلی کو بھیجے گی، پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تحریک انصاف نے چئیرمین پی اے سی کے لیے شیخ وقاص اکرم کا نام فائنل کر لیا گیا

پی ٹی آئی کی جانب سے چئیرمین پی اے سی کے لیے شیخ وقاص اکرم کا نام فائنل کر لیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں شیخ وقاص اکرم کے نام کی تصدیق کر دی اور کہا کہ ہمارے چئیرمین پی اے سی کے لیے امیدوار شیخ وقاص اکرم ہیں جس کی بانی پی ٹی آئی نے منظوری دے دی ہے۔

پولیٹیکل کمیٹی ایک دو روز میں شیخ وقاص اکرم کا نام اسپیکر قومی اسمبلی کو بھیجے گی۔

چیئرمین پی اے سی کے لیے قبل ازیں شیر افضل مروت کا نام دیا گیا تھا تاہم پارٹی رہنماؤں کی جانب سے منع کرنے پر بانی چئیرمین عمران خان نے شیخ وقاص اکرم کے نام کی منظوری دے دی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مریم نواز کی آئی جی پنجاب کو وکلاء کے خلاف طاقت کے استعمال سے گریز کرنے کی ہدایت

وکلاء بھی اپنے معاملات لاہور ہائی کورٹ کے ساتھ خوش اسلوبی سے حل کریں، وزیر اعلیٰ پنجاب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مریم نواز کی  آئی جی پنجاب  کو وکلاء کے خلاف طاقت کے استعمال  سے گریز کرنے کی ہدایت

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان کو وکلاء کے خلاف طاقت کا استعمال کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کر دی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ لاہور ہے شہریوں کے تحفظ کےلئے محاذ آرائی سے گریز کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے آئی جی پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ وکلاء کے خلاف طاقت کے استعمال سے گریز کریں۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ وکلاء کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے معاملات لاہور ہائی کورٹ کے ساتھ خوش اسلوبی سے حل کریں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

حکومت نے عوام پر ایک اور مہنگائی کا بم گرا دیا

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت نے عوام پر ایک اور مہنگائی کا بم گرا دیا

نیپرا نے عوام پر بجلی گرادی ،ایک ماہ کیلئے بجلی 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی، وٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

بجلی کی قیمت میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا ہے۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک ماہ کےلیے کیا گیا۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ کے بجلی بلوں پر ہوگا، اضافہ کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا

نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 26 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll