جی این این سوشل

پاکستان

چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ ، وزیرداخلہ

وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کی صورتحال کو دیکھتے ہوئےچہلم حضرت امام حسینؓ پر موبائل فون سروس بند رہے گی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

چہلم حضرت امام حسینؑ کے دن صوبائی حکومتوں کی درخواست پر موبائل فون سروس بند رہے گی
چہلم حضرت امام حسینؑ کے دن صوبائی حکومتوں کی درخواست پر موبائل فون سروس بند رہے گی

 

اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حضرت امام حسینؓ کے موقع پر موبائل فون سروس معطل رہے گی ۔ 

تفصیلات کے مطابق پریس بریفنگ کے دوران وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے چہلم حضرت امام حسینؓ پر موبائل فون سروس بند رہے گی ۔ 

بریس بریفنگ میں شیخ رشید کا کہناتھا تیس اکتوبرتک دو پاسپورٹ اور آئی ڈی کارڈ ہیں وہ 31 اکتوبر تک فیصلہ کرلیں کون سا شناختی کارڈ یا پاسپورٹ رکھ لیں ، چہلم حضرت امام حسینؓ  کے لیے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آج کی میٹنگ میں رینجرز ، پاک فورسزاور سول اداروں  کی صوبوں کی ریکوائرمنٹ کے مطابق اس کی اجازت دی گئی ہے ۔

اور چہلم حضرت امام حسینؓ کے دن صوبائی حکومتوں کی درخواست پر موبائل فون سروس بند رہے گی ۔ 

جرم

لاہور : جوہر ٹاؤن میں گھریلو ملازمہ پر اسرار طور پر جاں بحق ،تحقیقات جاری

واضح رہے کہ پولیس کا کہنا ہے کہ علیزے نامی گھریلو ملازمہ کی نعش کا پوسٹ مارٹم کروا کر حقائق سامنے لائے جائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور : جوہر ٹاؤن میں گھریلو ملازمہ پر اسرار طور پر جاں بحق ،تحقیقات  جاری

لاہور : لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں گھریلو ملازمہ کی پر اسرارطور پر جاں بحق  ہوگئی ۔ 

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملازمہ کی نعش گھر کے صحن سے برآمد کی گئ ہے ، پولیس نے موقع سے گھر کے مالک کو بھی حراست میں لے لیا ۔ 

پولیس نے نعش کو قبضے میں لے کر مالک مکان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ۔ 

واضح رہے کہ پولیس کا کہنا ہے کہ علیزے نامی گھریلو ملازمہ کی نعش کا پوسٹ مارٹم کروا کر حقائق سامنے لائے جائیں گے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حکومت کی پی ٹی آئی کو مفاہمت کی دعوت

ہم نہیں چاہتے کہ جو زیادتی ہمارے ساتھ ہوئی وہ کسی اور کے ساتھ ہو، سینیٹر عرفان صدیقی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت کی پی ٹی آئی کو مفاہمت کی دعوت

مسلم لیگ ن کے رہنماء سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی قومی لیڈرہیں،ان کی طرف ہاتھ بڑھاتے ہیں،یہ بھی توہاتھ ملائیں۔

سینیٹ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ہم مفاہمت کس سے کریں جب سامنے والے کے ہاتھ جیب میں ہوں؟،تحریک انصاف محمود اچکزئی سے ہاتھ ملاسکتی ہے تو ہمارے ساتھ کیوں نہیں بیٹھتے؟۔

ان کا کہنا تھا کہ میں یہ نہیں کہتا کہ ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی تو دوسروں کے ساتھ بھی ہوتی رہے۔ ہم فارم 45 اور فارم 47 میں الجھے ہوئے ہیں، وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کیسے بیانات دیے جا رہے ہیں؟

مسلم لیگ ن کے سینیٹر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی قومی لیڈرہیں،ہم آج بھی ان کی طرف ہاتھ بڑھاتے ہیں،یہ بھی توہاتھ ملائیں،اپوزیشن محمود خان اچکزئی اورمولانافضل الرحمان کے ساتھ بیٹھ سکتی ہے تو ہمارے ساتھ کیوں نہیں؟ مزیدکہا ہم سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتے ۔ آج پاکستان میں کوئی سیاسی قیدی نہیں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شاہ محمود کو ہتھکڑی میں دیکھ کردکھ ہوا۔ نہیں چاہتے جوناانصافی ہمارے ساتھ ہوئی وہ ان کے ساتھ ہو۔ہمیں تو پانامہ کیس میں اپیل کا حق بھی نہیں دیا گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں 4.120 ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ

19 اپریل 2024 کوزرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 13.281 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا، اسٹیٹ بینک

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں  4.120 ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغازسے لیکر اب تک مجموعی طور پر 4.120 ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 30 جون 2023 کو زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 9.160 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 4.445 ارب ڈالر اوربینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 4.715 ارب ڈالر تھا۔

اعداد و شمار کے مطابق 19 اپریل 2024 کوزرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 13.281 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 7.981 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.299 ارب ڈالر تھا۔

جاری مالی سال کے آغازسے لیکر اب تک سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر میں 3.536 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرمیں 584 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll