خیبر پختونخواہ کے ضلع اپر دیر کے علاقے براول میں جرگے کے دوران فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے


ابتدائی اطلاعات کے مطابق دیر بالا کے علاقے براول میں گانوچم کے مقام پر سڑک کی تعمیر کے تنازع کے حل کےلیے فریقین کے درمیان جرگہ جاری تھا ، جرگہ میں بحث تکرار بڑھنے کے باعث فریقین آپے سے باہر ہوگئے اورایک دوسرے پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 9 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 12 زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔
بعد ازاں لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو دیر منتقل کردیا گیا، جہاں عملے نے 9 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے اور 5 زخمیوں کی حالت بھی نازک بتائی جاتی ہے۔ڈی ایچ کیو اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے جن میں 5 کی حالت تشویشناک ہے اور مجموعی اموات کی تعداد بڑھنے کاخدشہ ہے۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعہ کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے تاہم علاقے میں سخت کشیدگی اور خوف ہراس کی فضا ہے اوردوبارہ لڑائی سے بچنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- ایک دن قبل
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 6 گھنٹے قبل
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- 18 گھنٹے قبل
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 6 گھنٹے قبل
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- 6 گھنٹے قبل

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- 2 دن قبل
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 17 گھنٹے قبل
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- 13 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 دن قبل
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 9 گھنٹے قبل









