واشنگٹن کے نیشنل چڑیا گھر کے9 جانوروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واشنگٹن ڈی سی کے چڑیا گھر میں جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والے عملے نے چھ افریقی شیروں اور3 ٹائیگروں میں بھوک، کھانسی، چھینک اور سستی کا مشاہدہ کیا تھا۔ انہوں نے چڑیا گھر کے تمام چھ افریقی شیروں ،ٹائیگرز میں صرف جانچ کیلئے کورونا کا ٹیسٹ کیا۔ چڑیا گھرانتظامیہ نے اپنی ویب سائٹ پربتایا ہے کہ کورونا کے شکار تمام جانوروں کا علاج کیا جا رہا ہے اور انہیں انتہائی نگہداشت میں رکھا جارہا ہے ۔ حکام نے بتایا کہ شیر اور ٹائیگر اپنی رہائش گاہوں میں رہیں گے، چڑیا گھر آنے والے لوگوں کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا کیونکہ جانوروں اور انسانوں کے درمیان کافی فاصلہ ہے۔
انتظامیہ کے مطابق کسی دوسرے جانور میں کورونا کی علامات ظاہر نہیں ہوئی ہیں ، لیکن ویٹرنری کورونا وائرس ویکسین بیماری کے خطرے والے جانوروں کو بھی لگائی جائے گی ۔ چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والے عملے سے تفتیش کی گئی ہے اور تمام افراد ماسک کا بھی باقاعدگی سے استعمال کرتے ہیں لیکن ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ شیر کیسے کورونا وائرس کا شکار ہوئے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل سان ڈیاگو چڑیا گھر سفاری پارک میں گوریلوں ، نیویارک کے برونکس چڑیا گھر میں شیروں اور شیرنیوں اور اسپین کے بارسلونا چڑیا گھر میں شیروں سمیت متعدد پالتو جانوروں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی ۔
فش اینڈ وائلڈ لائف سروس کا اندازہ ہے کہ دنیا بھر کے جنگلات میں اب صرف 3،500 شیر باقی رہ گئے ہیں ۔

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 17 گھنٹے قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 17 گھنٹے قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 17 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- ایک دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 دن قبل




