جی این این سوشل

پاکستان

نیوزی لینڈ کی اتنی فورسز نہیں جتنی انہیں سیکیورٹی دی تھی:  شیخ رشید

وفاقی وزیرنے کہاکہ ایک دن آئے گا جب ساری ٹیمیں پاکستان میں کھیلنے آئیں گی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نیوزی لینڈ کی اتنی فورسز نہیں جتنی انہیں سیکیورٹی دی تھی:  شیخ رشید
نیوزی لینڈ کی اتنی فورسز نہیں جتنی انہیں سیکیورٹی دی تھی:  شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نیوزی لینڈ ٹیم کے تھریٹ الرٹ سے متعلق سوال اٹھا دیے ۔  انہوں نے کہاکہ  تھریٹ الرٹ کا بتانے والےپانچ  ممالک اس وقت کہاں تھے جب سیکیورٹی ماہرین دورہ کررہے تھے اور چار دن سے ٹیم پریکٹس کر رہی تھی، اتنی نیوزی لینڈ کے پاس فورسز نہیں ہیں جتنی ہم نے  انہیں سیکیورٹی دی تھی۔

شیخ رشید نے کہا کہ ساری دنیا میں ہماری ایجنسیاں مضبوط ترین ہیں ، امن کیلئے ہمارے ہزاروں افراد جاں بحق ہوئے ۔ وفاقی وزیرداخلہ نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شیشے کے گھر میں بیٹھ کر پتھر نہ ماریں، ایک دن آئے گا جب ساری ٹیمیں پاکستان میں کھیلنے آئیں گی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 2شناختی کارڈ یا پاسپورٹ والے افراد 31 اکتوبر تک اپنا ایک شناختی کارڈ اور ایک پاسپورٹ واپس کر دیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ساری دنیا سے تعلقات بہتر رکھنا چاہتا ہے،  افغانستان سے ہم نے 16 ہزار لوگوں کا انخلا کیا ہے،4ہزار لوگ طورخم اور چمن بارڈر سے واپس گئے ہیں،ہمارا ایک ہی بیانیہ ہے کہ افغانستان میں استحکام اور امن ہو، وزیراعظم عمران خان نے ہمارا بیانیہ تاجکستان میں واضح بیان کیا ہے۔

 وفاقی وزیر نے کہاکہ ہرالیکشن کےبعد دھاندلی کا شورمچایا جاتا ہے،ہماری اپوزیشن انڈر19 کی ٹیم ہے،یہ اپوزیشن الیکشن کی تیاری میں نکل آئی ہے ، ای وی ایم پر حکومت سے بات کرے۔ ان کامزید کہناتھا کہ مولانا عبدالعزیز پر کئی ایف آئی آرز ہیں لیکن ہم پرامن طور پر حل چاہتے ہیں، بات چیت سے مسئلہ  حل ہوتا ہے تو ٹھیک، اگر قانون کو ہاتھ میں لیا گیا تو حکومت کو کمزور نہ سمجھا جائے۔ بھارت سے متعلق سوال پر وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ انڈیا کے پاس شیخ رشید اور طالبان دو ہی ٹاپک ہیں، انڈیا کو کیا تکلیف ہے کہ شیخ رشید بارڈر کے دورے کر رہا ہے،میں لیپا بھی جاؤں گا، فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں ۔ 

دنیا

چینی صدر شی جن پنگ فرانس، سربیا، ہنگری کے یورپی دورے پر روانہ

چینی صدر شی جن پنگ پانچ سالوں میں پہلی بار یورپ کا دورہ کر رہے ہیں اور انہوں نے فرانس، سربیا اور ہنگری کے رہنماؤں کی دعوت پر پیرس، بلغراد اور بڈاپسٹ کے دورے طے کئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چینی صدر شی جن پنگ فرانس، سربیا، ہنگری کے یورپی دورے پر روانہ

چینی صدر شی جن پنگ فرانس، سربیا، ہنگری کے یورپی دورے پر روانہ ہو گئے۔

شنہوا کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ آج ( اتوار) کی صبح فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون، جمہوریہ سربیا کے صدر الیگزینڈر ووکیچ اور صدر تماس سلیوک اور وزیر اعظم وکٹر اوربان کی دعوت پر فرانس، سربیا اور ہنگری کے سرکاری دوروں کے لیے بیجنگ سے روانہ ہوئے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے قبل ازیں کہا کہ صدر شی جن پنگ کے یورپی دارالحکومتوں کے دوروں سے فرانس، سربیا، ہنگری اور یورپ کے ساتھ چین کے تعلقات کو مجموعی طور پر فروغ ملے گا اور ساتھ ہی ساتھ عالمی پرامن ترقی کو فروغ ملے گا۔

چینی صدر شی جن پنگ پانچ سالوں میں پہلی بار یورپ کا دورہ کر رہے ہیں اور انہوں نے فرانس، سربیا اور ہنگری کے رہنماؤں کی دعوت پر پیرس، بلغراد اور بڈاپسٹ کے دورے طے کئے ہیں۔چینی وزارت خارجہ نے قبل ازیں اطلاع دی تھی کہ شی جن پنگ کا یورپی دورہ 5 سے 10 مئی تک جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ اس دورے میں شی جن پنگ کے وفد میں ان کی اہلیہ پینگ لی یوان، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل آفس کے ڈائریکٹر اور رکن وانگ یی شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوفی ٹرنر کے بچوں سے تعلقات بہتر ہونے لگے

دونوں فریق کے درمیان بہت سے معاملات پر مفاہمت ہوگئی ہے اور وہ تمام مسائل کے پرامن حل کی کوشش کر رہے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوفی ٹرنر کے بچوں سے تعلقات بہتر ہونے لگے

جونس برادرز کے معروف گلوکار جو جونس اور ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوفی ٹرنر کے درمیان بچوں پر ہونے والے معاہدے کے بعد تعلقات بہتر ہونے لگے ہیں۔

عالمی خبررساں ادارے کے مطابق جو جونس کی جانب سے سوفی ٹرنر کے خلاف طلاق کے مقدمے کو خارج کرنے کی درخواست جمع کرائی گئی ہے۔

عدالتی ریکارڈ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو جونس اور سوفی ٹرنر، جنہوں نے 2019 میں شادی کی تھی، بچوں کی تحویل کے لیے عارضی معاہدے پر رضامندی ظاہر کی تھی جس کے بعد گلوکار نے 11 اکتوبر کو طلاق کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست بھی دائر کردی ہے ، بچوں کے معاملے پر ہونے والے معاہدے کے مطابق جو جونس اور سوفی ٹرنر نے عارضی تحویل کے انتظام پر اتفاق کیا  تھا جس میں واضح کیا گیا تھا کہ دونوں اپنی بیٹیوں کو باری باری تین ہفتوں کے لئے اپنی تحویل میں رکھ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس کے علاوہ دونوں فریق کے درمیان بہت سے معاملات پر مفاہمت ہوگئی ہے اور وہ تمام مسائل کے پرامن حل کی کوشش کر رہے ہیں۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

وفاقی بجٹ میں صنعتی پالیسی متعارف کرائی جائے گی ، وزیر صنعت و پیداوار

صنعت و پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین نے برآمد کنندگان پر زور دیا کہ وہ مخصوص ملکوں پر توجہ مرکوز کرنے کی بجائے نئی منڈیاں تلاش کریں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی بجٹ میں صنعتی پالیسی متعارف کرائی جائے گی ، وزیر صنعت و پیداوار

صنعت و پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ملک کی اقتصادی ترقی کے لئے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے لئے سازگار ماحول فراہم کیا جارہا ہے۔

لاہور میں آئندہ وفاقی بجٹ کے مشترکہ مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجٹ میں صنعتی پالیسی متعارف کرائی جارہی ہے جس کے تحت صنعت کاروں کو تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی ترغیب کے لئے خصوصی پالیسیاں تشکیل دی گئی ہیں جس سے ملک میں غربت کی شرح میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے برآمد کنندگان پر زور دیا کہ وہ مخصوص ملکوں پر توجہ مرکوز کرنے کی بجائے نئی منڈیاں تلاش کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll