جی این این سوشل

دنیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، دو پائلٹ ہلاک

سری نگر : مقبوضہ کشمیر کے علاقے ادھم پور میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ 
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ 

بھارتی میڈیا  کے مطابق بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر  ضلع  ادھم پور کے علاقے  شیو گڑھ دھر میں حادثے کا شکار ہوگیا ۔ آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹر میں دو افراد سوار تھے ۔ ڈی آئی جی اودھم پور سلیمان چودھری  کا کہنا ہے کہ اطلاع ملتے ہی  امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، دونوں زخمی پائلٹس کو ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے  ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق  دونوں پائلٹ میجر رینک کے افسر تھے۔ پولیس کے مطابق  دھند کے باعث  حادثہ پیش آیا ہے ۔

یاد رہے کہ 3 اگست کو بھارتی فوج کا ایک اور ہیلی کاپٹر جموں و کشمیر کے کٹھوعہ میں رنجیت ساگر ڈیم جھیل سے ٹکرا گیا  تھا جس کے نتیجے میں دو پائلٹ ہلاک ہوگئے تھے ۔

 

تجارت

عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت میں کمی واقع

پاکستان میں گزشتہ دنوں پیٹول کی قیمتیں کم ہونے کے بجائے ان کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت  میں کمی واقع

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ اب بھی  جاری ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان گزشتہ دنوں  کشیدگی کے سبب سپلائی پر بڑھتے خدشات کی وجہ سے بدھ کے روز عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی۔

برینٹ فیوچر کی قیمت 56 سینٹس یا 0.62 فیصد کم ہوئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت فی بیرل 89 اعشاریہ 46 ڈالر ہوگئی جبکہ یو ایس کروڈ فیوچر 63 سینٹ، یا 0.74 فیصد گر کر 84.73 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔

یاد رہے کہ پاکستان میں گزشتہ دنوں پیٹول کی قیمتیں کم ہونے کے بجائے ان کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اقوام متحدہ کی فلسطینیوں کیلئے امداد کی اپیل

تباہ ہونے والے ہسپتالوں، پانی، نکاسی کی سہولیات، گھروں، سڑکوں اور سکولوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں کوئی واحد یونیورسٹی کی عمارت بھی سلامت نہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اقوام متحدہ کی فلسطینیوں کیلئے امداد کی اپیل

اقوام متحدہ نے 30 لاکھ محصور فلسطینیوں کی مدد کیلئے دو ارب ڈالر سے زائد امداد کی اپیل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق غزہ کیلئے اقوام متحدہ کے انسانی امداد کے دفتر اور ویسٹ بینک کے سربراہ این اینڈی اے ڈومینیکو  نے نیویارک میں ایک میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ غزہ میں انسانی امداد کی بحالی کیلئے بڑے پیمانے پر کام کی ضرورت ہے لیکن یہ کام فوجی آپریشن کے دوران ممکن نہیں۔انہوں نے تباہ ہونے والے ہسپتالوں، پانی، نکاسی کی سہولیات، گھروں، سڑکوں اور سکولوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں کوئی واحد یونیورسٹی کی عمارت بھی سلامت نہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

ٹیکنا لو جی کو مزید وسعت دینے کیلئے حکومتی پروجیکٹس جاری ہیں ، وفاقی وزیر اطلاعات

عطا تارڑ نے کہا کہ ملک کے نوجوانوں کو ہر صورت آئی ٹی کی جانب راغب ہونا چاہیے کیونکہ اس سے ملک میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی آئے گی اور پاکستان میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹیکنا لو جی  کو مزید وسعت  دینے کیلئے حکومتی پروجیکٹس جاری ہیں ، وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ٹیکنالوجی اور پبلک پرائیویٹ شراکت داری کے فروغ کیلئے پُرعزم ہے۔اسلام آباد میں آج (جمعرات) ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے حصول کے مقصد کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے پانچویں بڑے ملک پاکستان کو قدرت نے بے پناہ قدرتی اور انسانی وسائل سے نوازا ہے اور انسانی وسائل ہمارا سب سے بڑا ذریعہ ہیں۔انہوں نے ان قدرتی اور انسانی وسائل کی بین الاقوامی سطح پرتشہیر اور استعمال کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے غیر ملکی سرمایہ کاری کو سہولت بہم پہنچانے کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پالیسی فریم ورک کی منظوری دی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان سالانہ پچاس ہزار انجینئر اور آئی ٹی گریجویٹ پیدا کرتا ہے اور دنیا بھر میں انہیں نمایاں مقام ملتا ہے۔انہوں نے پروگرام میں شریک کمپنیوں سے کہا کہ وہ چِپ ڈیزائننگ اور سیمی کنڈکٹر کی صنعت میں مزید بہتری کیلئے ٹھوس تجاویز پیش کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے نوجوانوں کو ہر صورت آئی ٹی کی جانب راغب ہونا چاہیے کیونکہ اس سے ملک میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی آئے گی اور پاکستان میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوگا ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll