شاہ محمود قریشی، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک میں موجود ہیں


تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان میں مفاہمت کا عمل اجتماعیت کی حامل حکومت کے قیام کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتا،عالمی رائے کا احترام اور اپنے وعدوں کی پاسداری طالبان کے بہتر مفاد میں ہے۔ نیویارک میں یو این پریس نمائندگان کے وفد سے پاکستان ہاؤس میں ملاقات کے دوران وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانوں نے گذشتہ چار دہائیوں میں جنگ و جدل کا سامنا کیا ہے، اب افغانستان میں قیام امن کی امید پیدا ہوئی ہے۔عالمی برادری کو اس نازک موڑ پر افغانوں کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہیے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں پنپتے ہوئے انسانی بحران کے خطرے سے نمٹنے کیلئے عالمی برادری کو آگے بڑھ کر افغانوں کی مدد کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھانا ہوں گے۔ہم افغانستان میں امن و استحکام چاہتے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میری رائے میں افغانستان کے منجمد اثاثوں کو افغانوں کیلئے کھولنا بہتر ہو گا یہ اعتماد سازی کیلئے اہم اقدام ہو سکتا ہے۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے منصب سنبھالنے کے بعد ہندوستان کو دعوت دی کہ اگر وہ ایک قدم امن کی جانب بڑھائیں گے تو ہم دو بڑھائیں گے، ہم امن کے خواہاں ہیں آج بھی ہندوستان کے پاس آپشن موجود ہے اگر وہ خطے میں قیام امن کا خواہاں ہے تو کشمیریوں پر جاری مظالم کو بند کرے اور 5 اگست جیسے غیر آئینی اقدامات کو واپس لے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ہندوستان کی ہندتوا پالیسیوں کے خلاف ہندوستان کے اندر سے آوازیں برآمد ہو رہی ہیں، پاکستان، خطے میں امن کاوشوں میں شراکت داری کا خواہاں ہے۔
واضح رہے کہ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نیویارک پہنچ گئے ہیں جہاں وہ آج شروع ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔وہ اپنے دورے کے دوران اعلیٰ سطح کے کئی اجلاسوں اوردوسری تقریبات میںشرکت کرینگے اور کونسل آن فارن ریلیشن نامی معروف تھنک ٹینک میں لیکچردیں گے۔وزیرخارجہ اپنے ہم منصبوں اوراقوام متحدہ کی قیادت کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے۔ امریکہ میں مقیم پاکستانی برادری سے بھی ملاقات کریں گے۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 13 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 9 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 13 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 14 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 10 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 9 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل






