جی این این سوشل

پاکستان

کورونا کے پھیلاؤ میں کمی، 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 333 کیسز، 47 اموات رپورٹ

اسلام آباد : عالمی وبا  کورونا وائرس کی  چوتھی  لہر جاری،  ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مثبت کیسزکی شرح 4.56فیصدرہی ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کورونا کے پھیلاؤ میں کمی، 24 گھنٹوں  میں 2 ہزار 333 کیسز، 47 اموات رپورٹ
کورونا کے پھیلاؤ میں کمی، 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 333 کیسز، 47 اموات رپورٹ

تفصیلات کے مطابق  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی  چوتھی  لہر کے دوران  مزید 47افراد انتقال کر گئے جبکہ 2ہزار 333کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔   ملک میں  اموات کی مجموعی تعداد27ہزار374ہوگئی ہے،جبکہ  متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 12لاکھ30ہزار238 تک پہنچ گئی ہے۔  این سی اوسی کے مطابق ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد61ہزار947ہوگئی  جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں میں کوروناکے51ہزار139ٹیسٹ کئےگئے ۔

پنجاب

پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 4لاکھ24ہزار 701ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 12ہزار 470افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

سندھ

سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد  4 لاکھ52ہزار 267ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 7 ہزار 295افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

خیبرپختون خوا

خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 71ہزار874ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 5444افراد چل بسے۔

بلوچستان

بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 32ہزار796کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 345مریض چل بسے ۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 4ہزار 472جبکہ اموات کی تعداد905تک جاپہنچی ۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں اب تک 10ہزار 264فراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ182افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

آزاد کشمیر

آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد33ہزار864ہوچکی ہے جبکہ 733افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں میں  3ہزار261افرادکوروناسےصحتیاب ہوچکےہیں ۔ ملک بھر میں اب تک11لاکھ40ہزار917ریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔

 

ٹیکنالوجی

گوگل نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مبنی ایک معیاری ٹول متعارف کرا دیا

ویو (Veo) ٹول 1080p ریزولوشن کی ایک منٹ تک طویل ویڈیو بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گوگل نے  آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مبنی ایک معیاری ٹول متعارف کرا دیا

گوگل نے اپنے صارفین کی آسانی کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مبنی ایک معیاری ٹول متعارف کرا دیا۔

گوگل کی جانب سے لکھ کر ویڈیو تیار کرنے والا (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی ویو (Veo) نامی ٹول متعارف کرایا گیا ہے۔

ویو (Veo) ٹول 1080p ریزولوشن کی ایک منٹ تک طویل ویڈیو بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مذکورہ ٹول بہترین اے ٹیکنالوجی سے لیس ہے، اس کی خاص بات یہ ہے کہ ویڈیو کو شروع سے تبدیل کرنے کی ضرورت درپیش نہیں ہوگی بلکہ ویڈیو تیار کرنے کے بعد بھی اس کے مختلف حصوں کی لکھ کر ترمیم کی جاسکے گی۔مگرویو ٹول کے لیے صارفین کو تھوڑا انتظار کرنا ہوگا۔

خیال رہے اس سے قبل اوپن اے آئی کمپنی ’SORA‘ نام کا تحریر سے ویڈیو تیار کرنے والا ٹول متعارف کروایا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

رقم کےتنازعہ پر وکیل نے اپنے کلائنٹ کو فائرنگ سے قتل کر دیا

ملزم محمد اکرم کی فائرنگ سے مقتول نیابت کی بیٹی اور نواسی بھی زخمی ہوئے، پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

رقم کےتنازعہ پر وکیل نے  اپنے کلائنٹ کو فائرنگ سے قتل کر دیا

وکیل نے اپنے کلائنٹ پر مبینہ طور پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

واقع شیخوپورہ میں پیش آیا جہاں رقم کے تنازع پر وکیل نے اپنے کلائنٹ پر مبینہ طور پر فائرنگ کر دی، جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق وکیل محمد اکرم اپنے کلائنٹ کے ساتھ اسلام آباد سے واپس آ رہا تھا، رقم کے تنازع پر جھگڑا ہونے پر وکیل نے مبینہ طور پر فائرنگ کر دی جس سے اس کا کلائنٹ نیابت علی جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کا بتایاکہ ملزم محمد اکرم کی فائرنگ سے مقتول نیابت کی بیٹی اور نواسی بھی زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے وکیل کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج

سابق کمشنر کیخلاف الیکشن کمیشن اور محکمانہ انکوائری ہو رہی ہے، مقدمے کے اندراج کا کوئی جواز نہیں بنتا، عدالت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج

سیشن عدالت راولپنڈی نے سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کر دی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی حاکم خان نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

عدالت نے کہا کہ سابق کمشنر کیخلاف الیکشن کمیشن کے علاوہ محکمانہ انکوائری بھی ہو رہی ہے، الیکشن کمیشن اور محکمانہ انکوائری میں الزامات ثابت ہونے پر قانونی کارروائی یقینی ہے،اس صورتحال میں الگ مقدمے کے اندراج کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

یاد رہے کہ سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے 8 فروری کے انتخابات میں دھاندلی سے متعلق بیان دیا تھا جس پر ان کیخلاف انکوائری چل رہی ہے۔

سابق کمشنر لیاقت چٹھہ کے خلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست راولپنڈی کے دو وکلا نے دائر کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll