جی این این سوشل

پاکستان

طالبان نے ٹرک سے پاکستانی پرچم اتارنے والے شخص کو گرفتار کر لیا

ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ اس طرح کا واقعہ دوبارہ نہ ہو

پر شائع ہوا

کی طرف سے

امدادی سامان کے ٹرک سے پاکستان کا جھنڈا اتارے جانے کو بدترین واقعہ قرار دیا
امدادی سامان کے ٹرک سے پاکستان کا جھنڈا اتارے جانے کو بدترین واقعہ قرار دیا

 

تورخم : طالبان نے امدادی ٹرک سے پاکستانی پرچم اتارنے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

افغان میڈیا رپورٹ کے مطابق ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجابد نے کہا ہے کہ طورخم پر ایک امدادی ٹرک سے پاکستانی پرچم اتارنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اسے غیر مسلح بھی کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ کسی کو بھی اجازت نہیں ہے کہ وہ کسی بھی جھنڈے کی توہین کرے، جھنڈے کی توہین کا مطلب ہے کسی قوم کی توہین۔

یہ بھی پڑھیں : طالبان حکومت کو تسلیم کرنےکافیصلہ   پڑوسی  ممالک سے مشاورت کے بعد  کریں گے، وزیر اعظم

اس سے قبل افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا تھا کہ ٹرک سے پاکستانی پرچم اتارنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹرک سے پاکستانی پرچم اتارے جانے کی مذمت کرتے ہیں اور اس واقعے پر پوری طالبان قیادت غصے میں ہے لہذا اس میں ملوث افراد کو جلد گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم عمران خان کی امن کی کوششیں مثبت ہیں، اسے مداخلت نہ سمجھا جائے: طالبان

پاکستان سے جانے والے ٹرک سے پرچم اتارے جانے کی وائرل ویڈیو پر رد عمل دیتے ہوئے ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ اس طرح کا واقعہ دوبارہ نہ ہو۔ذبیح اللہ مجاہد نے پاک افغان طورخم سرحد پر پاکستان سے افغانستان جانے والے امدادی سامان کے ٹرک سے پاکستان کا جھنڈا اتارے جانے کو بدترین واقعہ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں : کویت میں قومی ائر لائنز کے فلائٹ آپریشن پر پابندی سے متعلق بڑی خبر آگئی

یاد رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاک افغان تعاون فورم کی جانب سے افغانستان کے لیے امدادی سامان سے بھرے کچھ ٹرک افغانستان بھیجے جاتے ہیں لیکن جیسے ہی یہ ٹرک طورخم سرحد عبور کرنے کے بعد افغانستان کی حدود میں داخل ہوتے ہیں تو وہاں موجود افغان طالبان ٹرک کو روک کر اس  پر لگے پاکستانی پرچم اتار دیتے ہیں۔

پاکستان

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے استعفے دینے کا مشورہ

اگر آنے والے ہفتوں میں بانی پی ٹی آئی کو انصاف نہ ملا تو ہم اسمبلیوں میں نہیں بیٹھیں گے، صاحبزادہ حامد رضا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے استعفے دینے کا مشورہ

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے استعفے دینے کا مشورہ دے دیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت کو اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے اور انصاف دلانے کے لیے سڑکوں پر آنے کی ضرورت ہے۔

صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ اگر آنے والے ہفتوں میں بانی پی ٹی آئی کو انصاف نہ ملا تو ہم اسمبلیوں میں نہیں بیٹھیں گے، میں بانی پی ٹی آئی کے لیے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے والا پہلا شخص ہوں گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی نے کراچی تا سکھر ریلیز بانی پی ٹی آئی مارچ نکالا تھا، مارچ کی قیادت حلیم عادل شیخ اور شعیب شاہین نے کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سٹوڈنٹس کیلئے خصوصی طور پر ڈرائیونگ لائسنس اجراء کرنے کا اعلان

آنے والے اگلے دنوں میں کافی چیزیں دیکھنے میں ملیں گی ،ہم اسلام آباد کو منشیات اور تجاوزات سے پاک کرینگے، محسن نقوی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سٹوڈنٹس کیلئے خصوصی طور پر ڈرائیونگ لائسنس اجراء کرنے کا اعلان

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبہ کے لئے لائسنس کا اجراء کرنے کا اعلان کر دیا۔

اسلام آباد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کالجز اور یونیورسٹیز کے بچوں کو ہمارے پاس آنے کی ضرورت نہیں ہوگی، ہم تمام کالجز، یونیورسٹیز کے اساتذہ سے رابطہ کر کے مہینے میں ایک یا دو دفعہ جا کر ان کے لرنر اور ڈرائیونگ لائسنس بنائیں گے، اس سے بچوں کا وقت بچے گا۔

گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں ٹریفک کا مسئلہ حل کر کے اسے سگنل فری کرنا ہے۔ پارکنگ کی سہولت فراہم نہ کرنے والی عمارتوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ آنے والے اگلے دنوں میں کافی چیزیں دیکھنے میں ملیں گی ،ہم اسلام آباد کو منشیات اور تجاوزات سے پاک کریںگے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف اپنے عہدے سے مستعفی

حمزہ یوسف نئے فرسٹ منسٹر کے انتخاب تک ذمہ داریاں ادا کرتے  رہیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف  اپنے عہدے سے مستعفی

اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف نے عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اسکاٹس نیشنل پارٹی (ایس این پی) کے رہنما کو اس ہفتے دو عدم اعتماد کے ووٹوں کا سامنا کرنا تھا،ایس این پی کے ارکان کو ایک نیا لیڈر منتخب کرنے کی ضرورت ہو گی۔

گزشتہ ہفتے، سیاسی اتحاد سے الگ ہونے کے بعد، پاکستانی نژاد حمزہ یوسف نے کہا تھا کہ وہ مخالفین کی طرف سے عدم اعتماد کی تحریک کا سامنا کرنے کو ترجیح دیں گے۔

اسکاٹس نیشنل پارٹی کے سابق لیڈر جان سوینی سے پارٹی کے قائدین نے رابطہ کیا ہے تاکہ انہیں عبوری مدت کے لیے فرسٹ منسٹر بننے پر رضامند کیا جاسکے۔

بتایا جارہا ہے کہ جان سوینی بعض ذاتی وجوہ کی بنیاد پر عبوری مدت کے لیے فرسٹ منسٹر کا منصب سنبھالنے سے گریز کر رہے ہیں۔ فرسٹ منسٹر کے تقرر کے لیے اب صرف 28 دن رہ گئے ہیں۔ بصورتِ دیگر انتخابات کرانا ہوں گے۔

دوسری جانب حمزہ یوسف کا کہنا ہے کہ اقتدار پر قابض رہنے کےلیے اپنے اصولوں کا سودا نہیں کرسکتا،استعفیٰ ملک اور پارٹی کے مفادات میں ہے۔

حمزہ یوسف نئے فرسٹ منسٹر کے انتخاب تک ذمہ داریاں ادا کرتے  رہیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll