واشنگٹن :دنیا بھرمیں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 24 لاکھ 77ہزارسے زائد ہوگئی جبکہ مریضوں کی تعداد11 کروڑ 19لاکھ 55 ہزار سےتجاوز کرچکی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا سے اموات کا سلسلہ تھم نہیں سکا ، دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں امریکہ پہلے نمبر پر ہے ۔ جہاں 5 لاکھ 11 ہزار 133 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 87 لاکھ 65 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔ امریکا میں فعال کیسز کی تعداد 16,953 ہے ۔ بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 56 ہزار 418 اور ایک کروڑ 10لاکھ 5 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے.
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 46 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے اور ایک کروڑ 16لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں۔ روس میں 41 لاکھ 64 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 83 ہزار 293ہے۔ برطانیہ، وائرس کی تیسری اور بدترین لہر کا شکار ہے، برطانیہ میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد 17جولائی تک لاک ڈاؤن بڑھا دیا گیا ہے۔ برطانیہ میں 41 لاکھ 15 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور ایک لاکھ 20 ہزار 580 اموات ہوچکی ہیں۔
فرانس میں 36 لاکھ5 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 84 ہزار 306جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اسپین میں 31 لاکھ 33 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 67 ہزار 101 اموات ہوئی ہیں۔ اٹلی میں بھی 28 لاکھ 9 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 95 ہزار718 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ترکی میں اموات کی تعداد 28 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔
دنیا بھر میں کورونا کے 8 کروڑ 73 لاکھ 19 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور 2 کروڑ 21 لاکھ سے زائد زیر علاج ہیں۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس کا پہلا کیس17نومبر 2019 کورجسٹر ہواتھا ۔

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- a day ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- a day ago

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 8 hours ago

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- a day ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- a day ago

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 8 hours ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 3 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- a day ago

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 9 hours ago

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 6 hours ago

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- a day ago

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 10 hours ago






