Advertisement
پاکستان

سینیٹ الیکشن میں میری جیت جمہوری قوتوں کی فتح ہوگی: یوسف رضاگیلانی

اسلا م آباد : پیپلز پارٹی رہنما اورسینیٹ کیلئے نامزدپی ڈی ایم امیدوار یوسف رضا گیلانی کاکہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں میری جیت جمہوری قوتوں کی فتح ہوگی ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Feb 23rd 2021, 6:58 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق   پی ڈی ایم رہنما مولانا فضل الرحمن سے ان کی  رہائش گاہ  پر یوسف رضا گیلانی،   نیئر بخاری، راجہ پرویز اشرف اور مصطفی نواز کھوکھرپر مشتمل وفد نے ملاقات کی   ۔ ملاقات میں سینیٹ الیکشن سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ  ملکی سیاسی صورتحال اور پی ڈی ایم کی حکمت عملی پر مشاورت کی  گئی ۔  ملاقا ت   کے بعد   پیپلز پارٹی رہنما و سابق وزیراعظم یوسف  رضاگیلانی نے  مولانا فضل الرحمٰن  کے ہمراہ  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  میں پہلے بھی قومی اسمبلی سے متفقہ وزیراعظم منتخب ہوا تھا اس وقت بھی مشکور تھا جو ممبران پارلیمنٹ ہیں ان کی عزت میری درخواست کی وجہ سے بڑھ گئی ہے۔ خود پر اعتماد کیلئے تمام جماعتو ں   کا مشکور ہوں،  پی ڈی ایم نےمجھےٹکٹ دیا، پی ڈی ایم کی بھرپور ترجمانی کروں گا اور  یہ فتح جمہوری قوتوں کی ہوگی ۔  

اس موقع پر مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ   یوسف رضا گیلانی سینیٹ کیلئے ہمارے مشترکہ امیدوار ہیں، گیلانی کی بطور پی ڈی ایم امیدوار نامزدگی کے اعلان سے حکومتی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی  ہے ،یہ معرکہ سرکریں گے ۔ ان کاکہنا تھا کہ حکومتی صفوں میں عدم اعتماد اور خوف نظر آرہا ہے، یوسف گیلانی کے مقابلے میں حکومت کی جانب سے حفیظ شیخ الیکشن لڑ رہے ہیں۔  یوسف رضا گیلانی ضرور کامیاب ہوں گے۔ اس سے پہلے یوسف رضا وزیراعظم اور سپیکر قومی اسمبلی بھی رہ چکے ہیں۔ ان کا چیئرمین سینیٹ بننا ہم سب کیلئے اعزاز ہو گا۔ پی ڈی ایم ان کی کامیابی کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گی۔  

واضح رہے کہ 48  اراکین سینیٹ کو منتخب کرنے کے لیے پولنگ 3 مارچ کو ہوگی جس میں خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے 12، 12 سینیٹرز، پنجاب اور سندھ سے 11،11 جبکہ اسلام آباد سے 2 سینیٹرز کو منتخب کیا جائے گا۔پولنگ میں چاروں صوبوں سے عام نشستوں پر 7 اراکین، 2 نشستوں پر خواتین، 2 نشستوں پر ٹیکنوکریٹس کو منتخب کیا  جائے گا جبکہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے اقلیتی نشست پر ایک، ایک رکن منتخب ہوگا۔

Advertisement
پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

  • 11 گھنٹے قبل
ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

  • 9 گھنٹے قبل
بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

  • ایک دن قبل
نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

  • 13 گھنٹے قبل
اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

  • 12 گھنٹے قبل
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • 6 گھنٹے قبل
مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

  • 13 گھنٹے قبل
سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

  • ایک دن قبل
پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

  • ایک دن قبل
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

  • ایک دن قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

  • 2 دن قبل
Advertisement