سوات کے علاقے اسلامپور میں پاکستان کا پہلا نجی میوزیم قائم کرلیا گیا ہے جس میں سوات کی ثقافت سے جڑی صدیوں پرانی اشیاء رکھی گئی ہیں، میوزیم کے مالک کے مطابق سوات کی ثقافت کو زندہ رکھنے اور نئی نسل کو اپنی ثقافت سے پہچان کرانے کے لئے میوزیم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

تحریر۔۔شہزاد نو ید
سوات کے مرکزی شہر مینگورہ سے بارہ کلو میٹر کے فاصلے پر واقع گاؤں اسلامپور ہاتھوں سے بننے والی چادروں کی وجہ سے مشہور ہے، چادروں کی اس صنعت سے اسلامپور کا ہر فرد وابستہ ہے جبکہ چادروں کی ایکسپورٹ اندرون ملک سمیت بیرون ممالک میں بھی کی جاتی ہے۔دہشت گردی کے دوران اسلامپور واحد گاؤں تھا جو شدت پسندوں سے پاک رہا اور یہاں پر کسی قسم کی دہشت گردی نہیں ہوئی، یہاں کے لوگ ُپر امن اور مہمان نواز ہیں۔
کورونا وبا ء کی وجہ سے جہاں پاکستانی معیشت بیٹھ گئی اور لوگ بے روزگار ہوئے،وہیں ا سلامپور واحد علاقہ ہے جو اپنی صنعتی پیدوار کی وجہ سے بے روزگاری سے محفوظ رہا اور یہاں کسی کے کاروبار یا روزگار پر کوئی اثر نہیں پڑا۔
اسلام پور گاؤں ویسے تو اپنی صنعت اور مہمان نوازی کے باعث پوری دنیا میں جانا جاتا ہے لیکن اس علاقے کو اب ایک نئی پہچان بھی مل گئی ہے اور وہ ہے یہاں پر موجود نجی عجائب گھر، جو آج سے تین سال قبل یہاں کے مقامی امیر خالق نے اپنی مدد آپ کے تحت قائم کیا ہے۔یہ عجائب گھر پاکستان کا واحد نجی عجائب گھر ہے۔


اس عجائب گھر میں سوات کی ثقافت سے وابستہ سینکڑوں اشیاء اور نوادرات رکھے گئے ہیں جس میں صدیوں پرانے کھیتی باڑی کا سامان، جنگوں میں استعمال ہونے والی تلواریں، بندوقیں، استعمال کی اشیاء، مٹکے، برتن، جوتے، کرسیاں،چارپائیاں، چکی اور دیگر سینکڑوں کی تعداد میں اشیاء موجود ہے جو سوات کی صدیوں پرانی تاریخ کی عکاسی کرتی ہیں جبکہ عجائب گھر میں سات سو سال قدیم قرآن شریف کے نسخے بھی رکھے گئے ہیں۔

عجائب گھر کے مالک امیر خالق امیر بابا نے بتا یا کہ اُن کی خواہش تھی کہ یہاں کی ثقافت کو زندہ رکھا جائے جس کے لئے انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نجی عجائب گھر قائم کیا اور باقاعدہ حکومت پاکستان سے رجسٹرڈ کروایا '' میرے پاس عجائب گھر میں سیکڑوں کی تعداد میں اشیاء موجود ہے، جس میں ہر شعبہ سے وابستہ چیزیں ہیں، میں چاہتا ہوں کہ سوات کی قدیم ثقافت زندہ رہے اور آنے والی نسلیں اپنی پرانی ثقافت کو پہنچا سکیں ''


حکومت پاکستان سے منظور شدہ اسلامپور ثقافتی عجائب گھر میں سیاحوں کے داخلے کے لئے مقامی لوگوں سے 30روپے جبکہ غیر مقامی سیاحوں سے دو سو روپے انٹری فیس وصول کی جاتی ہے۔اس حوالے سے امیر خالق نے بتایاکہ عجائب گھر کو دیکھنے کے لئے ملک کے کونے کونے سے لوگ آرہے ہیں، اس سال کثیر تعداد میں سیاحوں نے عجائب گھر کا رخ کیا جبکہ واپسی پر اسلامپور بازار میں چادروں کی خریداری بھی کی۔


سوات کے اس نجی عجائب گھر کو دیکھنے کے لئے دُور دور سے لوگ آتے ہیں، جو یہاں کی قدیم ثقافت کے بارے میں جان کر خوشی کا اظہار کرتے ہیں، راولپنڈی سے آئے ہوئے سیاح امجد علی نے بتایا کہ یہاں آکر انہیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا اور دلی خوشی ہوئی'' یہاں پر بہت سی قدیم چیزیں رکھی ہوئی ہیں جو میں نے پہلے کہیں نہیں دیکھی''
عجائب گھر کی سیر کو آئے ہوئے سیاح عباس خان نے بتایا کہ یہ ایک اچھا اقدام ہے، اس سے لوگ اپنی ثقافت کے بارے اچھی طرح جان سکیں گے۔

سوات کے نجی عجائب گھر کو حکومت پاکستان نے باقاعدہ طور پر لائسنس بھی مہیا کیا ہے،عجائب گھر کی بدولت صنعتی گاؤں کو ایک نئی پہچان مل گئی ہے، علاقے کے لوگ امیر خالق کی اس کاوش کو نہ صرف سراہتے ہیں بلکہ اُن کی حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں۔
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 2 دن قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- ایک دن قبل

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- ایک دن قبل

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 14 گھنٹے قبل

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 12 گھنٹے قبل

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 14 گھنٹے قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- ایک دن قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- ایک دن قبل

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 12 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 7 گھنٹے قبل






