Advertisement
پاکستان

وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی دورہ نیویارک

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی دورہ نیویارک،وزیر خارجہ 20 ستمبر کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Sep 26th 2021, 11:03 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی دورہ نیویارک

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76ویں اجلاس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی،وزیر خارجہ نے کونسل آن فارن ریلیشنز میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ہے۔ 

وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی جے بلنکن سے ملاقات کی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، افغانستان کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور زیر غور آئے جبکہ امریکی وزیر خارجہ نے انخلاء کے عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے چھہترویں اجلاس کے موقع پر امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ایمبیسڈر زلمے خلیل زاد ،صدر انٹرنیشنل کمیٹی ریڈ کراس، پیٹر مور سے بھی ملاقات کی ہے ۔ 

وزیر خارجہ، یورپی یونین کے خارجہ تعلقات اور سلامتی کے سربراہ بوریل جوزف سے ملےدو طرفہ تعلقات، اسٹریٹجک شراکت داری سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ او آئی سی رابطہ گروپ برائے کشمیر کے اجلاس میں شریک ہوئے اورکشمیر میں جاری انسانی حقوق وبین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر پاکستان کی تشویش سے آگاہ کیا۔

اقوام متحدہ کی کمشنر برائے مہاجرین فلیپو گرانڈی سے ملاقاتیں کیں اور عالمی برادری کی توجہ افغانستان میں پنپتے ہوئے انسانی المیے کی جانب مبذول کروائی ہے۔

وزیر خارجہ نے سعودی عرب، قطر، ترکی ،مصر،انڈونیشیا، پرتگال، بیلجیئم، آئرلینڈ،سویڈن ،ناروے ،سلووینیا، رومانیہ، آسٹریا، فن لینڈ، جاپان، سمیت مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقات کی ہے۔

وزیر خارجہ نے ٹی آر ٹی ورلڈ ،نیویارک ٹائمز، الجزیرہ، ایسوسی ایٹڈ پریس کے ساتھ اہم علاقائی و عالمی امور پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کیا جبکہ فارن پریس ایسوسی ایشن کے ساتھ ورچوئل گفتگو کی ہے۔

Advertisement
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا

میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا

  • 16 گھنٹے قبل
پاکستان نے نارووال میں ہندو مندر بارے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، سیاسی مقاصد پر مبنی دعووں کو مسترد کر دیا

پاکستان نے نارووال میں ہندو مندر بارے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، سیاسی مقاصد پر مبنی دعووں کو مسترد کر دیا

  • ایک دن قبل
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی

  • 20 گھنٹے قبل
بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک

  • 4 دن قبل
ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ

  • ایک دن قبل
نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں: ٹنل سے 9 روز بعد 2 افرادکو زندہ نکال لیا گیا

نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں: ٹنل سے 9 روز بعد 2 افرادکو زندہ نکال لیا گیا

  • ایک دن قبل
آئمہ بیگ کا انسٹا گرام اسٹیٹس اچانک نظروں میں آگیا،علیحدگی کی افواہیں

آئمہ بیگ کا انسٹا گرام اسٹیٹس اچانک نظروں میں آگیا،علیحدگی کی افواہیں

  • ایک دن قبل
پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی

پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی

  • 4 دن قبل
وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال

  • 4 دن قبل
اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل

  • 5 دن قبل
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل

راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل

  • 4 دن قبل
پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور

پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور

  • 4 دن قبل
Advertisement