جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار کرلی

اسلام آباد: نیشنل انسٹیٹیوٹ آف الیکٹرونکس نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار کرلی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار کرلی
وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار کرلی

تفصیلات کے مطابق الیکٹرانک ووٹنگ کی جانب اہم پیشرفت ہوئی ہے، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار کرلی ،  الیکٹرانک ووٹنگ مشین وزارت سائنس کے ذیلی ادارے نیشنل  انسٹیٹیوٹ  آف الیکٹرونکس ( این آئی ای ) نے تیار کی ہے۔

الیکٹرنک ووٹ کاسٹ کرنے کے ساتھ پیپر بیلیٹ بھی پرنٹ ہوسکے گا۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ  مشین نادرا، نیسٹ اور کامسیٹس کے ساتھ شیئر کرنے جارہے ہیں، الیکٹرانک ووٹنگ سے دھاندلی کا خطرہ ختم ہوجائے گا،ہم چاہتے ہیں جو ڈسکہ میں ہوا وہ دوبارہ نہ ہو، وزیر اعظم عمران خان کا الیکٹرانک ووٹنگ کی طرف فوکس ہے۔

واضح رہے کہ  کل  ڈسکہ میں  پریس کانفرنس کرتے ہوئے  وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا  وزارت سائنس الیکشن کمیشن کو کہنے جا رہی ہے کہ اگلے الیکشن الیکٹرانک کرائے جائیں۔

پاکستان

پاک ، چین تمام منصوبے جلد مکمل کرنے کا عزم

نائب چیئرمین ژنگ جہان بینگ نے پاکستان کی خود مختاری، علاقائی اہمیت اور ترقی کیلئے چین کے مکمل تعاون کا اعادہ کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک ، چین تمام منصوبے  جلد مکمل کرنے  کا عزم

پاکستان اور چین نے سی پیک کے تمام منصوبے مکمل کرنے اور اس تعاون کو مزید بہتر بنانے کے عزم کااظہار کیا ہے ۔

 گیمبیا کے دارالحکومت بنجول میں او آئی سی کے پندرہویں اسلامی سربراہ اجلاس کے موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار اورچین کی نیشنل پیپلزکانگریس کی قائمہ کمیٹی کے نائب چیئرمین ژنگ جہان بینگ کے درمیان ملاقات میں کہا گیا کہ پاکستان اور چین سی پیک کے تمام منصوبے مزید بہتر بنانے جا عزم کرتا ہے ۔

فریقین نے پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ تذویراتی تعاون پر مبنی شراکت کا اعادہ کیا اور پاکستان کی پارلیمنٹ اور چین کی نیشنل پیپلزکانگریس کے درمیان وفود کے تبادلوں میں اضافے پرتبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے او آئی سی کے ساتھ چین کے بڑھتے ہوئے تعلقات پر بھی بات چیت کی اور باہمی امن وخوشحالی کیلئے مذاکرات اور مفاہمت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

اسحق ڈار نے چین کے اہم معاملات پر پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور قریبی اقتصادی شراکت داری اور تعاون کے ذریعے باہمی مفاد پرمبنی وسیع تر روابط کی اہمیت پر زوردیا۔

نائب چیئرمین ژنگ جہان بینگ نے پاکستان کی خود مختاری، علاقائی اہمیت اور ترقی کیلئے چین کے مکمل تعاون کا اعادہ کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

معروف باکسر عامر خان کو ایک دن کے لیے کیپٹن کا اعزاز

اس موقع پر باکسر عامر خان نے کہا کہ پاکستان آرمی نے ہمیشہ کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

معروف باکسر عامر خان کو  ایک دن کے لیے کیپٹن کا  اعزاز

معروف باکسر عامر خان کو باکسنگ کے میدان میں کامیابیوں کے اعتراف میں پاک فوج نے ایک دن کے لیے کیپٹن کے اعزازی عہدے سے نوازا ہے۔  

اس موقع پر باکسر عامر خان نے کہا کہ پاکستان آرمی نے ہمیشہ کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔  

انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔  انہوں نے نوجوان باکسرز کو تربیت دینے کے لیے پاکستان میں مزید باکسنگ اکیڈمیاں کھولنے کا ارادہ بھی ظاہر کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

لندن میئر منتخب ہونے پر وزیر اعظم کی صادق خان کو مبارکباد

ایک بیان میں وزیر اعظم نے کہاکہ تیسری مرتبہ لندن کا میئر منتخب ہونا صادق خان کی قابلیت اورعوامی خدمت کا یقینی ثبوت ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لندن  میئر منتخب ہونے پر وزیر اعظم کی صادق خان کو مبارکباد

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے صادق خان کو لندن کا میئر منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے ۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ تیسری مرتبہ لندن کا میئر منتخب ہونا صادق خان کی قابلیت اورعوامی خدمت کا یقینی ثبوت ہے ۔

مستقبل میں صادق خان کیلئے کامیابیوں کی دعا کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف  نے کہاکہ ایک محنت کش پاکستانی نژاد برطانوی شہری کے قابل فخر بیٹے نے نہ صرف اپنے والدین بلکہ ہرپاکستانی کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll