جی این این سوشل

پاکستان

حکومت کا آئندہ مردم شماری کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ

کراچی : حکومت نے آئندہ مردم شماری کےلئے جدیدٹیکنالوجی کےاستعمال کافیصلہ کرلیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حکومت کا آئندہ مردم شماری کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ
حکومت کا آئندہ مردم شماری کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق   ملک میں نئی مردم شماری کرانے کے  معاملے پر  وفاقی حکومت نے آئندہ مردم شماری کےلئے جدیدٹیکنالوجی کےاستعمال کافیصلہ کرلیا۔ دنیابھرمیں آبادی، گھرشمارکرنے کے لئےرائج طریقہ کار اختیار کیےجائیں گے۔

وفاق کی خصوصی کمیٹی مختلف ممالک میں مردم شماری کےالیکٹرانک طریقہ کارپرسفارشات دیگی،  وفاقی وزارت منصوبہ بندی نے آئندہ مردم شماری کےحوالے سے12رکنی کمیٹی قائم کردی ہے، سندھ سےشماریات ڈویژن کےافسر خواجہ مظہر، ڈی جی نادرا پراجیکٹس شامل ہیں ۔کمیٹی میں ریسرچرز، ڈیموگرافرز کو بھی شامل کیاگیا ہے،وفاقی کمیٹی مردم شماری میں صوبوں کی شکایات کےازالےسےمتعلق بھی تجاویز دےگی۔

پاکستان

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب نا مزد کردیا

سردار سلیم حیدر خان وزیرمملکت برائے دفاع اور دفاعی پیدوار بھی رہ چکے ہیں،وہ 2008 میں اٹک سے این اے59 سے ایم این اے منتخب ہوئےتھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب نا مزد کردیا

اسلام آباد : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب نامزد کردیا۔

سردار سلیم حیدرنے کہا کہ  چیئرمین پیپلزپارٹی نے مجھے خوشخبری سنائی ہے کہ آپ ہی  گورنر پنجاب ہوں گے، بتایا گیا ہے کہ آپ کی تقرری کا نوٹیفکیشن آج رات تک جاری ہوجائےگا۔گورنر پنجاب نامزد کرنے پر اپنی پارٹی کی قیادت کا بے حد مشکور ہوں.

خیال رہے کہ گورنر پنجاب کے لیے نامزد ہونے والے سلیم حیدر خان کا تعلق اٹک سے ہے،وہ معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز بھی رہ چکے ہیں،سردار سلیم حیدر خان وزیرمملکت برائے دفاع اور دفاعی پیدوار بھی رہ چکے ہیں،وہ 2008 میں اٹک سے این اے59 سے ایم این اے منتخب ہوئےتھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

مانسہرہ، ہزارہ ایکسپریس کے قریب ملزمان کی ہائی وے پولیس پر فائرنگ

فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق، 2 زخمی،ملزمان فرار

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مانسہرہ، ہزارہ ایکسپریس کے قریب ملزمان کی ہائی وے پولیس پر فائرنگ

مانسہرہ میں ہزارہ ایکسپریس وے پرگاڑی کا چالان کرنے پرملزم نے فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کی زد میں آکر ہائی وے پولیس کا سب انسپکٹرعامرشہید ہو گیا جبکہ سپاہی نوید زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ پشاور سے مانسہرہ آنے والی مہران کار کا چالان کاٹنے پر پیش آیا۔

شہید ہونے والے انسپکٹر اور زخمی اہلکار کو کنگ عبداللہ اسپتال مانسہرہ منتقل کردیا ہے۔

پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئےعلاقے کوگھیرے میں لےلیا، جبکہ جگہ جگہ ناکہ بندیاں بھی کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بھارت پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کو نقصان پہنچا رہا ہے ، پاکستانی سفیر

منیر اکرم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے بھارت میں مذہبی مقامات کی حفاظت کیلئے ایکشن پلان پر عملدرآمد کا بھی مطالبہ کیا جیسا کہ بھارت میں اسلامی ورثے کو ختم کیا جا رہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارت پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کو نقصان پہنچا رہا ہے ، پاکستانی سفیر

پاکستان نے بھارت کی جانب سے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو سبوتاژ کرنے کیلئے دہشت گروپوں خاص طور پر تحریک طالبان پاکستان اور بلوچستان لبریشن آرمی کی مالی معاونت اور تربیت کا معاملہ ایک بار پھر اقوام متحدہ میں اُٹھایا ہے۔

نیویارک میں ''کلچر آف پیس'' کے موضوع پر تقریر کرتے ہوئے  اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم نے کہا کہ بھارت کی دہشت گردی کی سرگرمیاں صرف پاکستان تک محدود نہیں اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر اور سیکرٹری جنرل کو بھی اس بارے میں آگاہ کیا جا چکا ہے ، پاکستانی سفیر نے بھارت میں بی جے پی ، آر ایس ایس حکومت کے 2014میںاقتدار سنبھالنے کے بعد مسلمانوں اور عیسائیوں پر ظلم و ستم کے سلسلے کو روکنے کا بھی مطالبہ کیا۔

منیر اکرم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے بھارت میں مذہبی مقامات کی حفاظت کیلئے ایکشن پلان پر عملدرآمد کا بھی مطالبہ کیا جیسا کہ بھارت میں اسلامی ورثے کو ختم کیا جا رہا ہے۔

منیر اکرم نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں صورت حال اس وقت تک معمول پر نہیں آئے گی جب تک کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اُن کا حقِ خود ارادیت نہیں دیا جاتا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll