علاقائی
پنجاب کے مختلف علاقوں میں سموگ کے بادل منڈلانے لگے
لاہور اور گوجرانوالا سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں بڑھتی فضائی آلودگی اب اسموگ کی شکل اختیار کرنے لگی، ماہرینِ صحت نے اس ماحول کو صحت کے لئے نقصان دہ قرار دے دیا۔
محکمہ ماحولیات کے مطابق لاہور میں فضائی آلودگی 170،گوجرانوالا میں188، مرید کے اور ساہیوال میں 178، راولپنڈی میں 159اور بہاولپور میں 114ریکارڈ کی گئی، لاہور کی فضا آج واضح طور پر دھندلی محسوس ہو رہی ہے۔
محکمہ صحت کے حکام نے دن بدن بڑھتی فضائی آلودگی کو صحت کے لیےنقصان دہ قرار دیا ہے۔
سانس، ڈسٹ الرجی اور دل کے امراض میں مبتلا افراد ،بچوں اور بزرگوں کو خصوصی طور پر احتیاط کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پاکستان
پاکستانی طلبا غیرملکی ائیرلائنز کی پرواز سے کرغزستان سے لاہور پہنچ گئے
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لاہور ائیرپورٹ پر پاکستانی طلبا کا استقبال کیا
پاکستانی طلبا کو لےکر ایک پرواز کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک سے لاہور پہنچ گئی۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لاہور ائیرپورٹ پر پاکستانی طلبا کا استقبال کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔
غیرملکی ائیرلائنز کی پرواز 11 بجے بشکیک سے لاہور پہنچی، غیرملکی ائیر لائنز کی پرواز سے 30 پاکستانی طلبا واپس آئے ہیں۔ بشکیک سے لاہور پہنچنے والے 30 طلبا میں ایک زخمی طالب علم بھی شامل ہے۔
بشکیک سے آنے والی پرواز میں 30 طلبا سمیت 140 افراد شامل ہیں۔ کرغزستان سے ایک اور پرواز کل پاکستانی طلبا کو لے کر پاکستان پہنچے گی، پاکستانی طلبا کی واپسی کے لیے 1 ہفتے تک بشکیک سے روز ایک پرواز پاکستان پہنچے گی۔
دوسری جانب پاکستانی طلبا پر حملوں کے معاملے پر وزیر اعظم شہباز شریف نے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو کرغزستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، ان کے ہمراہ وفاقی وزیر امیر مقام بھی کرغزستان جائیں گے۔
پاکستان
این اے 148 ضمنی انتخابات کل ہونگے، تیاریاں مکمل
275 پولنگ اسٹیشنز کی حفاظت کے لیے 3829 پولیس افسران و جوان فرائض سر انجام دیں گے
ملتان میں ضمنی الیکشن قومی اسمبلی این اے - 148 کے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں حلقے میں کل پولنگ اسٹیشنز 275 کی حفاظت کے لیے 3829 پولیس افسران و جوان فرائض سر انجام دیں گے۔
اس موقع پر آ ر پی او کا کہنا تھا کہ ملتان ریجن پولیس مکمل غیر جانبداری سے فرائض سر انجام دے گی۔ گورنمنٹ کی جانب سے جاری کردہ الیکشن ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا۔ خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ امن و امان کا قیام پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے۔جرائم کی بیخ کنی کے علاہ امن و امان بھی پولیس کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ الیکشن آ پ کے لئے چیلنج کی حیثیت رکھتا ہے۔ مجھے امید ہے آپ ایک منظم فورس کے فرض شناس عہد دار کی حیثیت سے اس چیلنج کو قبول کریں گے اور اپنی ڈیوٹی میں کسی قسم کی لاپرواہی کوتاہی نہیں کریں گے.
دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 19 مئی کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں عوام الناس کی سہولت کے لیے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم کر دیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق اس سنٹر میں عوام الناس کو ان الیکشن کے حوالے سے رابطہ کرنے اور اپنی شکایات درج کرانے کی سہولت ہو گی۔ شکایات کے بروقت اَزالہ کے لیے فوری طور پر کارروائی کی جائے گی اور اِس مقصد کے لیے سنٹر میں تربیت یافتہ عملہ تعینات کردیا گیا ہے ۔
الیکشن کمیشن نے عوام کی شکایات کے اندراج اور ان کے فوری حل کے لیے 4 سطحوں پر کنٹرول سنٹر قائم کئے ہیں جس میں الیکشن کمیشن سیکرٹیریٹ اسلام آباد کے علاوہ صوبائی، ڈویژن اور ضلعی سطح پر کنٹرول روم قائم کیاگیا ہے۔
عوام مذکورہ ضمنی انتخابات کے سلسلے میں شکایات کے اندراج کے لیے ای ایم سی سی (EMCC)سنٹر کے عملہ سے ای میلcomplaints@ecp.gov.pk پربھی رابطہ کر سکتے ہیں۔کمیشن نے عوام کی سہولت کے لیے (EMCC)میں ایک مخصوص ہیلپ لائن کی سہولت بھی دی ہے جس کا رابطہ نمبر 051111327000 ہے۔
کھیل
پاکستان اور انگلینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ ٹی 20 کل ہو گا
انگلینڈ ویمن کو تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے
پاکستان اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ (کل) اتوار کو لیڈز میں کھیلا جائے گا ۔ انگلینڈ ویمن کو تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے ۔
پہلے میچ میں انگلش ٹیم نے 53 رنز اور دوسرے میچ میں 65 رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز اپنے نام کی ۔
ٹی 20 سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز 23 مئی سے ہو گا۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا آرمی چیف کو خط لکھنے کا فیصلہ
-
تجارت ایک دن پہلے
حکومت کا عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا، یونٹ 1.47 روپے مزید مہنگا
-
پاکستان ایک دن پہلے
جلائو گھیرائو کیس، عمرسرفراز چیمہ اور یاسمین راشدکی ضمانت منظور
-
تجارت 17 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
-
دنیا 2 دن پہلے
ایران کے سابق وزیر کو کرپشن کے الزام میں 3 سال قید کی سزا
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
گوگل نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مبنی ایک معیاری ٹول متعارف کرا دیا
-
علاقائی ایک دن پہلے
مریم نواز کی ایلیٹ فورس کی وردی پہن کر پاسنگ آئوٹ پریڈ میں شرکت
-
ٹیکنالوجی ایک دن پہلے
پاکستان میں فائیو جی سروسز جلد لانچ ہو جائیں گی، وزیر مملکت برائے آئی ٹی