جی این این سوشل

پاکستان

شہباز شریف کی کوئی بریت نہیں ہوئی:شہزاد اکبر

اسلام آباد :مشیرداخلہ و احتساب شہزاداکبر کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی کوئی بریت نہیں ہوئی ہے،شہبازشریف کاکیس برطانیہ کی کس عدالت میں چل رہاتھا؟

پر شائع ہوا

کی طرف سے

شہباز شریف کی کوئی بریت نہیں ہوئی:شہزاد اکبر
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ خبردینےوالےرپورٹرسےفیصلےکی کاپی مانگی تھی،برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کا فیصلہ2صفحات پر مشتمل ہے ،10ستمبرکو جاری ہوا،برطانوی عدالت نےشہباز شریف خاندان کے 2 بینک اکاؤنٹس فریز کرنے کاحکم دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی نے سلمان شہباز کے 2مشتبہ اکاؤنٹس کی بناپرتحقیقات کیں،برطانوی عدالت کے فیصلے سے شہباز شریف کا کوئی تعلق ہی نہیں۔ 

انہوں نے کہا ہے کہ مشکوک ٹرانزیکشن پراکاؤنٹ فریز کرنے کا حکم دیا گیا تھا،2019 میں نیشنل کرائم ایجنسی نے مشکوک ٹرانزیکشن پر 2 اکاؤنٹس فریزکیے تھے۔

مشیرداخلہ و احتساب کا کہنا تھا کہ حکم دونوں پارٹیوں کی رضامندی سے جاری کیا گیا،عدالتی آرڈر میں شہباز شریف کا نام نہیں،جب شہباز شریف کو چارج ہی نہیں کیا گیا تو بریت کیسی،نیشنل کرائم ایجنسی نےاس فیصلے کی عدالت سے توثیق کرائی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ انکوائری ایسٹ ریکوری یونٹ یا نیب درخواست پرشروع نہیں کی گئی،11دسمبر کو جو خط لکھا گیا وہ نیشنل کرائم ایجنسی کے خط کے جواب میں لکھاگیا۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ نیب نے 7 ارب کی منی لانڈرنگ کا مقدمہ احتساب عدالت میں دائر کیا ہوا ہے، 7 ارب کی منی لانڈرنگ کا مقدمہ چل رہا ہے اس کا فیصلہ ابھی ہونا ہے، شہزاد اکبرایف آئی اے کادوسرا مقدمہ  25ارب روپےکی منی لانڈرنگ کا چل رہا ہے،ایف آئی اےکےمقدمے میں شہباز شریف تعاون نہیں کر رہے۔

پاکستان

پاک ، چین تمام منصوبے جلد مکمل کرنے کا عزم

نائب چیئرمین ژنگ جہان بینگ نے پاکستان کی خود مختاری، علاقائی اہمیت اور ترقی کیلئے چین کے مکمل تعاون کا اعادہ کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک ، چین تمام منصوبے  جلد مکمل کرنے  کا عزم

پاکستان اور چین نے سی پیک کے تمام منصوبے مکمل کرنے اور اس تعاون کو مزید بہتر بنانے کے عزم کااظہار کیا ہے ۔

 گیمبیا کے دارالحکومت بنجول میں او آئی سی کے پندرہویں اسلامی سربراہ اجلاس کے موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار اورچین کی نیشنل پیپلزکانگریس کی قائمہ کمیٹی کے نائب چیئرمین ژنگ جہان بینگ کے درمیان ملاقات میں کہا گیا کہ پاکستان اور چین سی پیک کے تمام منصوبے مزید بہتر بنانے جا عزم کرتا ہے ۔

فریقین نے پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ تذویراتی تعاون پر مبنی شراکت کا اعادہ کیا اور پاکستان کی پارلیمنٹ اور چین کی نیشنل پیپلزکانگریس کے درمیان وفود کے تبادلوں میں اضافے پرتبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے او آئی سی کے ساتھ چین کے بڑھتے ہوئے تعلقات پر بھی بات چیت کی اور باہمی امن وخوشحالی کیلئے مذاکرات اور مفاہمت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

اسحق ڈار نے چین کے اہم معاملات پر پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور قریبی اقتصادی شراکت داری اور تعاون کے ذریعے باہمی مفاد پرمبنی وسیع تر روابط کی اہمیت پر زوردیا۔

نائب چیئرمین ژنگ جہان بینگ نے پاکستان کی خود مختاری، علاقائی اہمیت اور ترقی کیلئے چین کے مکمل تعاون کا اعادہ کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی تندورپرروٹیاں لگانے کی تصاویر وائرل

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے دورہ کرغستان کے دوران جلالہ آباد میں خود تندورپرروٹی لگائی دکاندار کو پیسے دیئے اور روٹی لیکر روانہ ہو گئے 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی  تندورپرروٹیاں لگانے  کی تصاویر وائرل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد تندورپرروٹیاں لگانے کرغستان پہنچ گئے ۔

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے دورہ کرغستان کے دوران جلالہ آباد میں خود تندورپرروٹی لگائی۔دکاندار کو پیسے دیئے اور روٹی لیکر روانہ ہو گئے 

 سابق وفاقی وزیر داخلہ کی تندورپرروٹی لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

گندم اسکینڈل، کسان اتحاد کا10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان

گندم کی درآمد پر ایک ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک سے باہر بھیج دیا گیا، چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گندم اسکینڈل، کسان اتحاد کا10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان

گندم اسکینڈل، کسان اتحاد نے 10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔

چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین کھوکھر نے کہا کہ گندم اسکینڈل کی وجہ سے کسانوں کا 400 ارب روپے کانقصان ہوگیا اور کرپشن کے لیے 6کروڑ کسانوں کو ذبح کردیا گیا۔ اوپر بیٹھے لوگ صحیح فیصلے نہیں کرتے، کیا ان کو علم نہیں تھا کہ بمپرفصل آرہی ہے؟ گندم کی درآمد پر ایک ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک سے باہر بھیج دیا گیا۔

خالد حسین کھوکھر نے معاملے کی شفاف تحقیقات اور گندم اسکینڈل میں ملوث کرداروں کو پھانسی دینے کا مطالبہ کردیا اور 10 مئی سے ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 10 مئی کو جمعہ کی نماز کے بعد ملتان سے احتجاج شروع کر کے زراعت کا علامتی نماز جنازہ ادا کریں گے۔ احتجاج میں ہزاروں کسان اور سینکڑوں ٹریکٹر و ٹرالیاں ہو گی۔

چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ نے وزیراعظم کو خط لکھ کر موقف اختیار کیا کہ گندم کی فصل کاٹے دو سے ڈھائی ماہ ہو چکے ہیں اور اس سال وافر مقدار میں گندم کی پیداوار کسانوں کے لیے جرم بن گیا ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے کسانوں کے اوپر تشدد قابل قبول نہیں اور سوشل میڈیا پر کسانوں کو انتشار کی طرف دھکیلنے کی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے۔

وزیراعظم کے نام خط میں کہا گیا کہ پاکستان بھر میں کسانوں نے اپنی گندم نکال لی ہے اور کسان اتحاد سب سے پہلے گندم درآمدات کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتی ہے۔ کسان ملک کی حفاظت کا ضامن ہے، چاہے خوراک ہو یا بارڈر، میڈیا ہو یا کوئی بھی ادارہ، ہر جگہ کسان کا بیٹا اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہا ہے لیکن کسانوں اور اداروں کو آمنے سامنے لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسان پرامن ہے پرامن رہے گا، ہمارے اوپر بار بار الزام لگائے جا رہے ہیں کہ ہم کسی سیاسی ایجنڈے کے طور پر کسانوں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

کسانوں کی جانب سے لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا کہ کسان اس وقت مشکل سے دوچار ہے اور اگر کسان کی گندم نہ خریدی گئی تو کسان کپاس اور دیگر فصلیں کاشت نہیں کر پائے گا، کاٹن کی پیداوار میں واضح کمی ہوگی جس سے پاکستان کو نقصان ہوگا اور کسان کے پاس پیسے نہیں ہوں گے تو ملک میں خوراک کی کمی ہوسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بار دانہ ایک بار پھر مافیا کو دیا جا رہا ہے اس کی شفاف انکوائری کروائی جائے، کسانوں کی گندم اس وقت 2600 سے لے کر 3 ہزار روپے تک خریدی جا رہی ہے جو کہ مڈل مین خرید رہا ہے، اگر یہیں صورتحال رہی تو عام شہری کو آٹا مہنگا ملے گا اور کسانوں کا اربوں روپے کا نقصان ہوگا۔

خط میں مطالبہ کیا گیا کہ گندم حکومتی ریٹ پر خریدی جائے تاکہ کسان اگلی فصل کاشت کر سکیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll