یوٹیوب کی معروف جوڑی شمائلہ اور حسام نے شادی کے 10 برس بعد راہیں جدا کرلیں

.png&w=3840&q=75)
تفصیلات کے مطابق شمائلہ اور حسام علی اعوان مقبول پاکستانی یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا انفلیوئنسرز ہیں جنہیں سوشل میڈیا ہینڈلز پر بہت زیادہ فالوکیا جاتاہے ۔ شمائلہ اور حسام کی شادی کو 10 سال ہوچکے ہیں اور ان کی ایک پیاری بیٹی حسنہ بنت حسام بھی ہے۔

جوڑے نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنے بریک اپ کے بارے میں بات کی ہے۔ کچھ دن پہلے شمائلہ اور حسام کی طنز سے بھرپور پوسٹس نے صارفین کی توجہ حاصل کی۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram
معروف وی لاگر و یوٹیوبر حسام احمد اعوان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر مختلف اسٹوریز کے ذریعے مداحوں کو طلاق کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ایک نئی زندگی کا آغاز، سنبھلنے میں وقت لگے گا لیکن زندگی نے اہم سبق سِکھا دیے ہیں۔ ایک اور اسٹوری میں حسام نے تمام تر میسجز کے جواب میں بس اتنا بتایا کہ شمائلہ نے عدالت میں ان سے خلع کا کیس دائر کیا ہے۔ زندگی بھروسے، سمجھوتے کا نام ہے، خلع یا طلاق اس کا کبھی بھی حل نہیں رہا ہے، مغرب میں چھوٹی چھوٹی بات پر لوگ الگ ہوجاتے ہیں تب ہی وہاں طلاق کی شرح 98 فیصد ہے۔
ٹیوبر نے بیٹی کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ عدالت میں اپنے خلاف کیس کے باعث، میں ایک ہفتے سے اپنی بیٹی سے نہیں ملا ، براہ کرم آپ لوگ میرے لیے دعا کریں۔

خیال رہے کہ کچھ ماہ قبل شمائلہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے بھی حسام کا نام ہٹا لیا تھا، البتہ یوٹیوب سے ان کا نام نہ ہٹایا تھا،تاہم اب جوڑے نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ایک ساتھ اپنی تصاویر بھی ہٹا دی ہیں۔
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- a day ago

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- 11 hours ago
امیشا پٹیل کا ہاردک پانڈیا سے مبینہ تعلقات کی افواہوں پر سخت ردِعمل
- 2 days ago

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 3 hours ago
اسکولوں کے اوقات میں کمی کا اعلان
- 13 hours ago

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- a day ago

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- a day ago

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- a day ago

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- a day ago
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- 12 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 13 hours ago
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- 2 days ago



