Advertisement
پاکستان

وزیراعظم کا جھل جھاؤ بیلا روڈ کی بحالی اور اپ گریڈیشن کا سنگ بنیاد

 وزیراعظم عمران خان نے بدھ کے روزجھل جھاؤ بیلا روڈ کی بحالی اور اپ گریڈیشن کا سنگ بنیاد رکھا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Sep 29th 2021, 5:51 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعظم کا جھل جھاؤ بیلا روڈ کی بحالی اور اپ گریڈیشن کا سنگ بنیاد

تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت  کا 80 کلومیٹر طویل سڑک کا منصوبہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی مکمل کرے گی۔ 11,835 ملین روپے کی مجموعی لاگت سے تعمیر ہونے والا یہ منصوبہ تین سال میں مکمل ہوگا، اور اس پر روزانہ تقریباً 2645 گاڑیاں سفر کر سکیں گی۔ لین کی اس شاہراہ کی تعمیر سے بلوچستان کےعوام کی دیگرعلاقوں میں آمدورفت آسان اور ان کی معاشی،معاشرتی، صنعتی، تجارتی، زرعی، سیاحتی اور ثقافتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔

اس منصوبے کی تعمیر کے دوران مقامی افراد کے لیے اندازاً 3000 روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔  جھل جھاؤ- بیلہ روڈ ایران،افغانستان اور وسط ایشیائی ریاستوں کے ساتھ تجارتی روابط کے فروغ کیلئے بھی خصوصی اہمیت کی حامل ہے۔

Advertisement
Advertisement