انگلینڈ کی اس میں شمولیت اس وقت شکوک و شبہات کا شکار رہے گی جب تک جوئے روٹ کی ٹیم چھ نومبر کو برسبین کیلئے روانہ نہیں ہو جاتی ۔


لندن : انگلینڈکرکٹ بورڈ کے چیئرمین ” آئن واٹ مور“ نے دورہ منسوخ کرنے پر پاکستان سے معذرت کی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے زور دیتے ہوئے کہا کہ فیصلے سے پاکستان سمیت کرکٹ فینز سے معذرت خواہ ہوں ، دورہ منسوخی کے فیصلے کیلئے کھلاڑیوں سے مشورہ نہیں کیا گیا ، مجھے افسوس ہے کہ فیصلے سے پاکستان میں لوگ مایوس ہوئے، بورڈ نے جو فیصلہ کیا وہ بہت مشکل تھالیکن ہماری پہلی ترجیح کھلاڑیوں کی حفاظت اور ذہنی حالت ہے۔
پاکستان کے ساتھ تعلقات نئے سے سے بنانے ہیں ، ہمیں 2022 کے دورے کے حوالے سے دوبارہ فوکس کرنا ہو گا ، پاکستان کے مشکور ہیں کہ وہ گزشتہ برس انگلینڈ آئے ۔ انہوں نے اصرار کیا کہ انگلینڈ اگلے موسم سرما میں تین ٹیسٹ اور پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل مکمل دورے کا عہد کرے گا۔
انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز ایشز پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کی اس میں شمولیت اس وقت شکوک و شبہات کا شکار رہے گی جب تک جوئے روٹ کی ٹیم چھ نومبر کو برسبین کیلئے روانہ نہیں ہو جاتی ۔
چیئرمین انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی تمام ترتوجہ اس وقت ایشز سیریز پر ہے جبکہ ای سی بی کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے موصول ہونے والی شرائط اور قرنطینہ کے ضوابط کا جائزہ لے رہاہے ۔ ڈیلی میل نے اپنی رپورٹ میں امید ظاہر کی کہ ممکنہ طور پر انگلینڈ سکواڈ اور دورہ سے متعلق حتمی فیصلہ اسی ہفتے میں ہو جائے گا ۔انگلینڈ کی ٹیم دو حصوں میں سفر کرے گی ۔
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 16 گھنٹے قبل
امیشا پٹیل کا ہاردک پانڈیا سے مبینہ تعلقات کی افواہوں پر سخت ردِعمل
- 2 دن قبل

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- 2 دن قبل
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- ایک دن قبل

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- 14 گھنٹے قبل

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- 2 دن قبل
اسکولوں کے اوقات میں کمی کا اعلان
- 16 گھنٹے قبل
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- 15 گھنٹے قبل

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- ایک دن قبل

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- ایک دن قبل

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 6 گھنٹے قبل





