نیشنل ٹی ٹوئنٹی میچز: این سی او سی کا گراؤنڈ میں شائقین کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ
اسلام آباد: ذرائع کے مطابق این سی او سی نے ٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے گراؤنڈ میں شائقین کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔


ذرائع کے مطابق اسد عمر کی زیر صدارت نیشل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس ہوا ، ملک میں کورونا کیسز، ویکسینیشن مہم کی صورتحال پر غور کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے گراؤنڈ میں شائقین کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے،راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 50 فیصد شائقین میچ دیکھ سکیں گے۔
این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ویکسینیٹڈ افراد کو کرکٹ سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت ہو گی، پی سی بی ویکسینیٹڈ افراد کو ٹکٹ کے اجراء کیلئے میکنزم تیار کرے گا، پی سی بی کرکٹ میچز کیلئے سیکورٹی انتظامات کی ذمہ دار ہو گی،پی سی بی کرکٹ گراؤنڈ میں ایس او پیز پر عملدرآمد کی ذمہ دار ہو گی،کرکٹ سٹیڈیم میں تماشائیوں کیلئے ماسک، سماجی فاصلہ رکھنا لازم ہو گا۔
ذرائع کے مطابق این سی او سی نے وزارت صحت، داخلہ، چیف سیکرٹری پنجاب کو مراسلہ بھجوا دیا ہے،این سی او سی نے چیئرمین، سی ای او، سی او او کو مراسلہ ارسال کر دیا۔
خیال رہے کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں آج سندھ کا مقابلہ بلوچستان جبکہ سدرن پنجا ب کا مقابلہ ناردرن پنجاب سے ہوگا۔ دن کے پہلے میچ میں سندھ اور بلوچستان کی ٹیمیں 3 بجے مد مقابل ہوں گی، جبکہ دوسرے میچ میں سدرن پنجاب اور ناردرن کی ٹیمیں شام ساڑھے 7 بجے میدان میں اتریں گی ۔
پوائنٹس ٹیبل پر سرفراز احمد کی سندھ کی ٹیم 2 میچز کھیل کر 4 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر ہے۔ بابر اعظم کی سینٹرل پنجاب کی ٹیم نے 3 میچز کھیلے اور 4 پوائنٹس حاصل کیے ہیں، وہ دوسرے نمبر پر ہے۔ محمد رضوان کی خیبر پختون خوا کی ٹیم 3 میچز کھیل کر 4 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔شاداب خان کی ناردرن کی ٹیم نے 3 میچز کھیلے، وہ 1 میچ میں کامیابی اور 1 میں شکست کے بعد ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر ہے۔ امام الحق کی بلوچستان ٹیم نے 3 میچز کھیلے اور 2 میں ناکام رہی، جبکہ 2 پوائنٹس حاصل کیے اور پانچویں نمبر پر ہے۔صہیب مقصود کی سدرن پنجاب کھیلے گئے تینوں میچز میں شکست کے بعد آخری نمبر پر ہے۔

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- ایک دن قبل

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- 2 دن قبل

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 14 گھنٹے قبل

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- 2 دن قبل

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- ایک دن قبل
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- 2 دن قبل
اسکولوں کے اوقات میں کمی کا اعلان
- ایک دن قبل
امیشا پٹیل کا ہاردک پانڈیا سے مبینہ تعلقات کی افواہوں پر سخت ردِعمل
- 2 دن قبل
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- 2 دن قبل

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- 2 دن قبل
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- 19 منٹ قبل





