اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان سے لوٹا گیا پیسہ عمران خان کا ذاتی نہیں قوم کا پیسہ ہے،اس لیے لوٹنے والوں سے حساب لیا جائے گا۔


تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اعلیٰ عدلیہ سے اپیل ہے شہبازشریف کے خلاف مقدمات کوروزانہ کی بنیاد پرچلایا جائے تاکہ دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی ہوجائے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے کہا اگر سلیمان شہباز بری ہو گئے تو وہ بھی بری ہو جائیں گے، شہباز سے پاکستان میں ٹی ٹیزکا پوچھا جائے تو کہتے ہیں سلمان شہبازسے پوچھیں۔
فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ مریم نوازکیس میں کبھی وکیل کی کمرمیں درد ہو جاتا ہے اور کبھی کچھ بہانا کیا جاتا ہے، اس طرح کے فراڈ شریف فیملی کی طرف سے عدالتوں کے ساتھ کیے جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ العربیہ، رمضان شوگر ملز کو منی لانڈرنگ نیٹ ورک چلا رہا تھا، العربیہ، رمضان شوگر ملز کے 57 اکاؤنٹس میں مختلف لوگوں نے پیسے جمع کرائے، العربیہ مل کے چپڑاسی ملک مقصود کے اکاؤنٹ میں پیسے آئے، محمد وارث کے اکاؤنٹ میں 2.5 ارب روپے منتقل کیے گئے،محمد وارث مشتاق چینی والے کا ڈرائیورہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ محمد اسلم چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں بھی پیسے آئے، مشتاق چینی والے کے اکاؤنٹ میں بھی اربوں روپے آئے یہ لسٹ دیکھ کرآپ حیران ہوجائیں گے اس ملک کے یہ حالات اورمہنگائی کیوں ہے، اس ملک کواس طرح لوٹا گیا۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ رمضان شوگر مل کے کلرک غلام شبیر کے اکاؤنٹ میں 1.57 ارب آیا، قیصرعباس کے اکاؤنٹ ایک اعشاریہ 37ارب آیا، گلزارخان انتقال کر گئے ہیں اس کے اکاؤنٹ میں 1.28 ارب کے اکاؤنٹ میں آیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کیخلاف مقدمہ روزانہ کی بنیاد پرنہیں چل رہا، ہمارا مطالبہ ہے کہ شہبازشریف کیس کوروزانہ کی بنیاد پرسنا جائے۔
اسکولوں کے اوقات میں کمی کا اعلان
- ایک دن قبل
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- 2 دن قبل

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- 2 دن قبل

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- ایک دن قبل

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 17 گھنٹے قبل
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- 2 دن قبل
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 3 گھنٹے قبل

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- 2 دن قبل

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- 2 دن قبل
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- ایک دن قبل
