لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے سی ای او وسیم خان کا استعفی منظور کرلیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے کہا ہے کہ وسیم خان نے پی سی بی میں بہتر قیادت کا مظاہرہ کیا، کورونا کے دوران وسیم خان کے بہتر فیصلوں سے عالمی اور قومی کرکٹ سرگرمیاں متاثر نہیں ہوئیں۔ چیئرمین پی سی بی نے وسیم خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
وسیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے وابستگی پر فخر ہے، ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی اور پی ایس ایل کے انعقاد پر مطمئن ہوں۔ میرے لیے آگے بڑھنے اور اپنی فیملی سے دوبارہ ملنے کا یہی بہترین وقت ہے، چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔
واضح رہےکہ فروری 2019 میں وسیم خان نے مینجنگ ڈائریکٹر پی سی بی کا عہدہ سنبھالا تھا ۔ وسیم خان کے پی سی بی کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کی مدت فروری 2022 میں ختم ہونی تھی۔
وسیم احمد خان 1995سے 2001 تک واروکشائر، سیسیکس اور ڈربی شائر کی طرف سے کاؤئنٹی کرکٹ کھیل چکے ہیں۔ وسیم خان انگلینڈ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل چکے ہیں ۔ وہ دنیا کے 10 بہترین بزنس اسکولوں میں سے ایک ’واروک بزنس اسکول سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کرچکے ہیں اور خود انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں۔
وسیم خان نے 58 فرسٹ کلاس میچوں میں 5 سنچریوں اور 17 نصف سنچریوں کی مدد سے 2 ہزار 835 رنز بنائے جس میں ان کا زیادہ سے زیادہ اسکور 181 رنز تھا۔
انہیں 2013 میں انگلش کرکٹ میں اعلیٰ خدمات پر ملکہ برطانیہ کی جانب سے ایم بی ای ایوارڈ (آرڈر آف برٹش ایمپائر) سے نوازا گیا تھا اور اس کے 2 سال بعد انہیں لیسٹر شائر کاؤنٹی کرکٹ کلب کی جانب سے چیف ایگزیکٹو مقرر کیا گیا اور وہ انہوں نے وہاں ایک کامیاب دور گزارا۔
2005 میں انہیں 50 ملین ڈالر لاگت کے کمیونٹی ڈویلپمنٹ منصوبے کی قیادت سونپی گئی جسے انگلینڈ اینڈ ویلز کے 11ہزار اسکولوں کے 25 لاکھ بچوں کے لیے کام کرنا تھا۔ وہ اسپورٹس انگلینڈ کے بورڈ میں بھی شامل ہیں جو برطانیہ کے 55 کھیلوں کے لیے پالیسی سازی کرتا ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ وہ پرنس ٹرسٹ کرکٹ گروپ کا بھی حصہ رہ چکے ہیں۔
وسیم خان نے 7 سال تک انگلش کرکٹ بورڈ کے انسداد کرپشن اور انٹیگریٹی یونٹ کے لیے بھی خدمات انجام دیں اور حال ہی میں انہیں انگلش کرکٹ بورڈ نے ایک ورکنگ گروپ کی ذمے داری سونپی تھی جسے 2020 کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ کی بہتری کے لیے تجاویز مرتب کرنی تھیں۔اس کے علاوہ وسیم خان کی کتاب کو 2006 میں وزڈن نے سال کی بہترین کتاب قرار دیا تھا۔

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- 2 دن قبل
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 17 گھنٹے قبل

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- 2 دن قبل

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- ایک دن قبل
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- 2 دن قبل

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- 2 دن قبل
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- 2 دن قبل
اسکولوں کے اوقات میں کمی کا اعلان
- ایک دن قبل





