Advertisement
پاکستان

نوازشریف پاکستان آنے کےلئے بے تاب ہیں:مریم نواز

لاہور: مریم نواز کا کہنا ہے کہ میں تو چاہتی ہوں نوازشریف دسمبر سے پہلے آ جائیں، وہ بھی پاکستان آنے کےلئے بے تاب ہیں، لیکن کچھ  لوگ نوازشریف کی زبان بند کرنا چاہتے ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Sep 29th 2021, 10:31 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
نوازشریف پاکستان آنے کےلئے بے تاب ہیں:مریم نواز

تفصیلات کے مطابق صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ چئیرمین نیب توسیع کے بارے میں ہمارا آئین تو نہیں کہتا کہ توسیع ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق گورنر سندھ محمد زبیر میرے ترجمان ہیں اور رہیں گے، ان کو اور ان کی اہلیہ کو ویڈیو سکینڈل سے پہلے کئی بار دھمکیاں دی گئیں، میرے پاس سازش کی ویڈیو ہے، مجھے ابھی تک کوئی دھمکی نہیں دی گئی، پہلے دھمکیاں ملی تھیں تو نوازشریف نے ان کا بھر پور جواب دے دیا تھا۔

رہنما مسلم لیگ ن مریم نواز کا کہنا ہے کہ ملک میں ایسا نظام ہونا چاہئے جس میں انصاف ملے، ایسا نظام نہ ہو کہ تین بار کے وزیراعظم کو جیل میں ڈال دیا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں اور نوازشریف سیاست کے لئے کافی ہیں، جس نے مجھ سے لڑنا ہے وہ سیاسی طور پر لڑے۔

 

 

 

 

 

Advertisement
Advertisement