راولپنڈی: نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں سندھ نے بلوچستان کو 77 رنز سے شکست دےدی ہے۔


تفصیلات کے مطابق 176 رنز کے تعاقب میں بلوچستان کی پوری ٹیم محض 98 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ 18 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانے پر زاہد محمود کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں بلوچستان کے اوپنرزعبدالواحد بنگلزئی اور امام الحق نے 46 رنز کی ابتدائی شراکت قائم کی،عبدالواحد بنگلزئی اور امام الحق کے علاوہ بسم اللہ خان بلوچستان کے وہ واحد بیٹسمین تھے جو ڈبل فگرز میں داخل ہوسکے۔
عبدالواحد بنگلزئی 29، امام الحق 19، عبداللہ شفیق 8، حارث سہیل 9، سہیل اختر 3، عماد بٹ 1، بسم اللہ خان 12، کاشف بھٹی 5، عمید آصف 4اور عاکف جاوید کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوئے۔
زاہد محمود نے 13 رنز کے عوض 3 جبکہ دانش عزیز نے 23 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،شاہنواز دھانی نے چار جبکہ رمان رئیس نے ایک وکٹ حاصل کی۔
کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنر شرجیل خان نے شان مسعود کے ہمراہ سندھ کو 52 رنز کا پراعتماد آغاز فراہم کیا۔ شرجیل خان 3 چھکوں کی مدد سے 34 اور شان مسعود 3 چوکوں کی بدولت 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
نیشنل ٹی ٹونٹی کے سب سے کامیاب بیٹسمین خرم منظور بلوچستان کے خلاف لمبی اننگز کھیلنے میں کامیاب نہ ہوسکے اور 10 رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئے کپتان سرفراز احمد نے نوجوان بیٹسمین سعود شکیل کے ساتھ مل کر چوتھی وکٹ کے لیے 55 رنز جوڑے، سعود شکیل 4 چوکوں کی بدولت 32 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
سرفراز احمد نے 25 گیندوں پر 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 41 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ انور علی بھی 13 گیندوں پر 22رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ان کی اننگز میں 2 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
سندھ نے مقررہ بیس اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے بلوچستان کے خرم شہزاد، کاشف بھٹی اور عمید آصف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- ایک دن قبل

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- 2 دن قبل
اسکولوں کے اوقات میں کمی کا اعلان
- ایک دن قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 3 گھنٹے قبل
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- 7 گھنٹے قبل
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- 2 دن قبل
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- 11 گھنٹے قبل
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 11 گھنٹے قبل
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- ایک دن قبل

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- ایک دن قبل








