Advertisement
تجارت

یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کتنی مہنگی ہونے جارہی ہیں ؟ پریشان کن خبر آگئی

اس وقت پٹرول پر لیوی پانچ روپے 62 پیسے فی لیٹر ہے جب کہ ڈیزل پر فی لیٹر 5روپے 14 پیسے لیوی عائد ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Sep 30th 2021, 1:29 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات  کتنی مہنگی ہونے جارہی ہیں ؟ پریشان کن خبر آگئی

 

اسلام آباد: ملک میں یکم اکتوبرسے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑے اضافے کا امکان ہے۔

تفصیلات  کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سوا پانچ روپے تک اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کر دی ہے۔  سمری کے مطابق پٹرول کی قیمتوں میں 5 روپے 25 پیسے فی لیٹر جب کہ ڈیزل کی قیمتوں میں ساڑھے تین روپے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم کریں گے۔ وزارت خزانہ کی مشاورت سے لیوی اور ٹیکسوں میں ردو بدل کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا انحصار لیوی اور جی ایس ٹی پر ہو گا۔

واضح رہے کہ اس وقت پٹرول پر لیوی پانچ روپے 62 پیسے فی لیٹر ہے جب کہ ڈیزل پر فی لیٹر 5روپے 14 پیسے لیوی عائد ہے۔

Advertisement
Advertisement