کمپنی کی دوسری مشہور ترین موٹر سائیکل ہونڈا سی جی 125 کی قیمت 5 ہزار روپے کی چھلانگ لگا کر 1لاکھ 42 ہزار 500 روپے کے مقابلے میں 1 لاکھ 47 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔


لاہور : جاپانی کمپنی ہونڈا اٹلس نے ایک بار پھر پاکستان میں موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
نجی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کی سب سے معروف بائیک ہونڈا سی ڈی 70 کی قیمت میں 4 ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے کہ جس کے بعد بائیک کی نئی قیمت 86 ہزار 900 سے بڑھ کر 90 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔
ہونڈا نے سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت بھی چار ہزار روپے بڑھائی ہے، یہ بائیک اب 97 ہزار 500 روپے میں دستیاب ہو گی۔
ہونڈا پریڈور کی قیمت میں 5 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس سے اس کی قیمت 1 لاکھ 20 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر 1 لاکھ 25 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔
کمپنی کی دوسری مشہور ترین موٹر سائیکل ہونڈا سی جی 125 کی قیمت 5 ہزار روپے کی چھلانگ لگا کر 1لاکھ 42 ہزار 500 روپے کے مقابلے میں 1 لاکھ 47 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔
کمپنی نے ہونڈا سی جی 125 ایس ای کی قیمت میں 6500 روپے کا اضافہ کیا جس سے اس کی قیمت 170,500 روپے کی پچھلی قیمت سے بڑھ کر 177,000 روپے ہو گئی ہے۔
اگلی موٹر سائیکل ہونڈا سی بی 125 ایف ہے جس میں بھی 6500 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور اب اس کی قیمت 205,500 روپے کی پرانی قیمت کے مقابلے میں 2لاکھ 12ہزار روپے ہونے جا رہی ہے۔
ہونڈا سی بی 150 ایف کی قیمت میں بھی 6500 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے کیونکہ اس کی نئی قیمت 2 لاکھ 60 ہزار 500 روپے کے مقابلے میں 2 لاکھ 67 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 8 گھنٹے قبل
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 8 گھنٹے قبل
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 5 گھنٹے قبل
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- ایک دن قبل
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- 5 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 دن قبل
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 17 گھنٹے قبل
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- 17 گھنٹے قبل

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- 2 دن قبل
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- 13 گھنٹے قبل








