اسلام آباد : ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مثبت کیسزکی شرح 3.30فیصدرہی ۔


تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران مزید 39افراد انتقال کر گئے جبکہ 1ہزار 742کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد27ہزار729ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 12لاکھ45ہزار127تک پہنچ گئی ہے۔ این سی اوسی کے مطابق ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد47ہزار832ہوگئی جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں میں کوروناکے52ہزار635 ٹیسٹ کئےگئے ۔
کورونا ویکسین کا دوسرا بڑا فائدہ سامنے آگیا
پنجاب
پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 4لاکھ31ہزار 092ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 12ہزار 617افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
سندھ
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 57ہزار458ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 7 ہزار 382افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
خیبرپختون خوا
خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 73ہزار796ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 5537افراد چل بسے۔
بلوچستان
بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 32ہزار916کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 348مریض چل بسے ۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 5ہزار 417جبکہ اموات کی تعداد923تک جاپہنچی ۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں اب تک 10ہزار 321فراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ184افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
آزاد کشمیر
آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد34ہزار127ہوچکی ہے جبکہ 738افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں میں 2377فرادکوروناسےصحت یاب ہوچکے، ملک بھر میں اب تک11لاکھ697ہزار566مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔
تیسرے ہاکی ٹیسٹ میں پاکستان کی جنوبی کوریا کو 3-4 سے شکست
- 17 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 17 گھنٹے قبل

جموں وکشمیر کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع حیثیت کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا، وزیراعظم
- 12 گھنٹے قبل
عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز کے معاملے پر اتفاق ہو گیا، اعلان جلد متوقع: ایران
- 11 گھنٹے قبل
خاتون فٹبالر سمندر میں اچانک ڈوب گئ، کہاں پہنچنے کی کوشش کر رہی تھی؟
- 2 دن قبل
پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے نئی لگنے والی شرط کیا ہے؟
- 2 دن قبل
دوسرا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز 117 رنز پر ڈھیر، پاکستان کی جانب سے 75 رنز کے ہدف کا تعاقب جاری
- 12 گھنٹے قبل
آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ میں معلوماتی و تربیتی سیشنز
- 2 دن قبل
پاکستان علماء کونسل کا ’’پیغامِ پاکستان‘‘ مہم شروع کرنے کا اعلان
- 4 دن قبل

لاہور: غازی آباد تھانے میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی، 78 اہلکار معطل
- ایک دن قبل
عبداللہ طاہر قتل کیس: مرکزی مبینہ شوٹر کی شناخت، 6 سہولت کار گرفتار
- 2 دن قبل
پولیس کا جنون، لڑکی نے خودکشی کیوں کی؟
- 2 دن قبل

