Advertisement

نیشنل ٹی 20 کپ میں نادرن نے سینٹرل پنجاب کوشکست دے دی

راولپنڈی: نیشنل ٹی 20 کپ میں نادرن نے سینٹرل پنجاب کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Oct 1st 2021, 1:39 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
نیشنل ٹی 20 کپ میں نادرن نے سینٹرل پنجاب کوشکست دے دی

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سینٹرل پنجاب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 2 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے۔

سینٹرل پنجاب کی جانب سے کپتان بابراعظم نے 63 گیندوں پر 3 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 105 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ احمد شہزاد 37، محمد اخلاق 21 اور شعیب ملک 31 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

ہدف حاصل کرنے کے لیے نادرن کی جانب سے اننگز کا آغاز ناصر نواز اور سرمد حمید نے کیا نادرن کی پہلی وکٹ 26 رنز گر گئی جب ناصر نواز 6 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے۔

نوجوان بلے باز حیدر علی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے محمد نواز کے ساتھ 84 رنز کی شاندار شراکت داری قائم کی،نادرن کی ٹیم نے 200 رنز کا ہدف حیدر علی کی ناقابل شکست 91 رنز کی اننگز کے سبب 19 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

 

 

Advertisement