Advertisement
تجارت

وزیراعظم کی ایف بی آر کی ریکارڈ وصولیوں پرقوم کو مبارکباد

ایف بی آرنے مالی سال 22-2021 کی پہلی سہ ماہی کے دوران ہدف سے زیادہ وصولیاں کیں اور رقم قومی خزانے میں جمع کرا دی.

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Oct 1st 2021, 4:52 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعظم کی ایف بی آر کی ریکارڈ وصولیوں پرقوم کو مبارکباد

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ فیڈرل برانچ آف ریونیوکیجانب سے مالی سال 22-2021 کے دوران ایک ہزار 211 ارب کے طے شدہ ہدف کی بجائے کامیابی سے ایک ہزار 395 ارب روپے جمع کرنے پر میں قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران ہونے والی آمدن میں یہ 38 % نمو کی علامت ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بیان جاری کیا تھا کہ رواں مالی سال کے پہلے 3 ماہ ٹیکس وصولیوں میں 38.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ایف بی آر کی طرف سےجاری کردہ اعلامیے کے مطابق جولائی سے اگست تک ٹیکس وصولیوں کا ہدف ایک ہزار 211 ارب روپے تھا۔

 

Advertisement