Advertisement
علاقائی

خیبرپختونخواکے ضرورت مندذہین طلبہ کےلئےخوشخبری

پشاور: محکمہ اعلیٰ تعلیم  نےفرنٹئیرایجوکیشن فاؤنڈیشن کےتحت 1300 طلبہ کواسکالرشپ دینے کافیصلہ کرلیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Oct 1st 2021, 9:58 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
خیبرپختونخواکے ضرورت مندذہین طلبہ کےلئےخوشخبری

تفصیلات کے مطابق محکمہ اعلیٰ تعلیم  نےفرنٹئیرایجوکیشن فاؤنڈیشن کےتحت 1300 طلبہ کواسکالرشپ دینے کافیصلہ کرلیا۔طلبہ کاانتخاب صوبے بھرکے تمام سرکاری کالجوں سے کیاجائے گا،یوتھ اسکالرشپ پروگرام کاآغاز 2022-21 سے ہوگا۔

طلبہ کاانتخاب سرکاری کالج کے پرنسپل میریٹ کی بنیادپرکریں گے، ہرکالج سے 5 ذہین طلباء کویوتھ اسکالرشپ دی جائے گی، منتخب طلبہ کوفرنٹئیرایجوکیشن فاؤنڈیشن سالانہ بنیاد پروظیفہ دےگی۔

معاون خصوصی کامران بنگش کا کہنا ہے کہ  طلبا وطالبات کاداخلہ مفت ہوگا،داخلے کے بعدماہانہ 1500 روپے وظیفہ دیاجائے گا، پہلی دفعہ اسکالرشپ کو پورے صوبے تک بڑھادی۔

Advertisement
Advertisement