Advertisement
پاکستان

ملک میں کورونا کے ایک ہزار 664 نئے مریض رپورٹ

اسلام آباد : ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران وائرس کے 51 ہزار 796 ٹیسٹ کیے گئے جن میں مثبت کیسز کی شرح 3.21 فیصد رہی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Oct 2nd 2021, 2:01 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملک میں کورونا کے ایک ہزار 664 نئے مریض رپورٹ

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق  ملک میں کورونا وائرس کی  چوتھی  لہر کے دوران  گزشتہ چوبیس گھنٹے  میں  کورونا کے ایک ہزار664 نئے کیسز سامنے  آئے  اور 46 اموات کی تصدیق ہوئی۔ ملک میں  اموات کی مجموعی تعداد27ہزار831ہوگئی ہے،جبکہ  متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 12 لاکھ48 ہزار202 تک پہنچ گئی ہے۔

 این سی اوسی کے مطابق ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد46ہزار934 ہوگئی  ۔ 

کورونا ویکسین کا دوسرا بڑا فائدہ سامنے آگیا

پنجاب

پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 4لاکھ32ہزار 190ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 12ہزار 661افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

سندھ

سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد  4 لاکھ 58ہزار697ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 7 ہزار 414افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

خیبرپختون خوا

خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 74ہزار260ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 5559افراد چل بسے۔

بلوچستان

بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 32ہزار943کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 349مریض چل بسے ۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 5ہزار 590جبکہ اموات کی تعداد926تک جاپہنچی ۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں اب تک 10ہزار 329فراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ184افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

آزاد کشمیر

آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد34ہزار193ہوچکی ہے جبکہ 738افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں  میں 2847فرادکوروناسےصحت یاب ہوچکے، ملک بھر میں اب  تک11لاکھ73ہزار437مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔

Advertisement
تاریخی اسٹیج ڈرامہ 'جنم جنم کی میلی چادر' نئے انداز میں پیش

تاریخی اسٹیج ڈرامہ 'جنم جنم کی میلی چادر' نئے انداز میں پیش

  • 2 دن قبل
ماسٹرز ہاکی ورلڈکپ: پاکستان ویٹرنز ٹیم   پہلا میچ  ہار گئی

ماسٹرز ہاکی ورلڈکپ: پاکستان ویٹرنز ٹیم پہلا میچ ہار گئی

  • ایک دن قبل
نیپرا نے ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی کردی

نیپرا نے ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی کردی

  • 2 دن قبل
اسکول میں  فائرنگ سے ٹیچر سمیت 6 افراد ہلاک، حملہ آور نے خودکشی کرلی

اسکول میں فائرنگ سے ٹیچر سمیت 6 افراد ہلاک، حملہ آور نے خودکشی کرلی

  • 2 دن قبل
سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں دو مختلف کارروائیو ں میں 10خوارج کو ہلاک کردیا

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں دو مختلف کارروائیو ں میں 10خوارج کو ہلاک کردیا

  • 2 دن قبل
ایک ملک پر حملہ تینوں پر حملہ تصور کیا جائیگا، سعودیہ، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدہ ہوگیا

ایک ملک پر حملہ تینوں پر حملہ تصور کیا جائیگا، سعودیہ، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدہ ہوگیا

  • 2 دن قبل
’میرے ڈھولے دا دنیا‘ میوزک ویڈیو ریلیز

’میرے ڈھولے دا دنیا‘ میوزک ویڈیو ریلیز

  • ایک دن قبل
پاکیتان میں  سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

پاکیتان میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 2 دن قبل
پاک–سعودیہ–ترکیہ دفاعی معاہدہ امتِ مسلمہ کی وحدت و مشترکہ سلامتی کو مضبوط کرے گا:    اشرفی

پاک–سعودیہ–ترکیہ دفاعی معاہدہ امتِ مسلمہ کی وحدت و مشترکہ سلامتی کو مضبوط کرے گا: اشرفی

  • ایک دن قبل
پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں ملوث ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا

پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں ملوث ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا

  • ایک دن قبل
ہنگو: فورسز کے آپریشن میں 7 خارجی دہشتگرد ہلاک،  کیپٹن شہید

ہنگو: فورسز کے آپریشن میں 7 خارجی دہشتگرد ہلاک، کیپٹن شہید

  • ایک دن قبل
غازی آباد تھانے میں مبینہ زیادتی کیس، تفتیش میں اہم انکشافات

غازی آباد تھانے میں مبینہ زیادتی کیس، تفتیش میں اہم انکشافات

  • ایک دن قبل
Advertisement