Advertisement
پاکستان

وزیراعظم عمران خان کی 200 ارب کا نالہ لائی منصوبہ جلد مکمل کرنے کی ہدایت

نالہ لائی منصوبہ مقامی لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرےگا، منصوبہ اسلام آباد اور راولپنڈی کو سیلاب سے بچائے گا، جی ٹی روڈ سے جوڑنے کیلئے مفید متبادل راستہ پیش کرے گا۔ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Oct 2nd 2021, 2:36 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعظم عمران خان کی 200 ارب کا نالہ لائی منصوبہ جلد مکمل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے نالہ لائی منصوبہ جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی،نالہ لائی منصوبہ مقامی لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرےگا، 200 ارب مالیت کا منصوبہ اسلام آباد اور راولپنڈی کو سیلاب سے بچائے گا، آئی جے پی روڈ کو جی ٹی روڈ سے جوڑنے کیلئے مفید متبادل راستہ پیش کرے گا۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت نالہ لائی ایکسپریس وے پر جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں شیخ رشید اور چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے شرکت کی۔وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ منصوبہ آئی جے پی روڈ کو جی ٹی روڈ سے جوڑنے کیلئے مفید متبادل راستہ پیش کرے گا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ 200 ارب سے زائد مالیت کا منصو بہ اسلام آباد اور راولپنڈی کو سیلاب سے بچائے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کو اپناتے ہوئے اس منصوبے کو جلد مکمل کریں، یہ منصوبہ مقامی لوگوں کے لیے روزگار کے بہت سے مواقع پیدا کرے گا۔

مزید برآں وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ایک اور اچھی خبر ایف بی آر نے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لانچ کردیا ہے، اقدام سے ریونیو بڑھانے اور معیشت  کو ڈیجیٹلائز کرنے میں مدد ملے گی، ایسے تمام اقدامات مئوثر اور شفاف گورننس کے لیے ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقدام سے ریونیو بڑھانے میں مدد ملے گی،ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم سے معیشت کو ڈیجیٹل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ ایف بی آر کی جانب سے مالی سال 22۔2021 کی پہلی سہ ماہی کے دوران 1211 ارب کےطے شدہ ہدف کی بجائے کامیابی سے 1395 ارب روپے جمع کرنے پر میں قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران ہونے والی آمدن میں یہ 38 فیصد نمو کی علامت ہے۔

Advertisement
سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں دو مختلف کارروائیو ں میں 10خوارج کو ہلاک کردیا

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں دو مختلف کارروائیو ں میں 10خوارج کو ہلاک کردیا

  • 2 دن قبل
نیپرا نے ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی کردی

نیپرا نے ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی کردی

  • 2 دن قبل
ماسٹرز ہاکی ورلڈکپ: پاکستان ویٹرنز ٹیم   پہلا میچ  ہار گئی

ماسٹرز ہاکی ورلڈکپ: پاکستان ویٹرنز ٹیم پہلا میچ ہار گئی

  • ایک دن قبل
پاکیتان میں  سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

پاکیتان میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 2 دن قبل
غازی آباد تھانے میں مبینہ زیادتی کیس، تفتیش میں اہم انکشافات

غازی آباد تھانے میں مبینہ زیادتی کیس، تفتیش میں اہم انکشافات

  • ایک دن قبل
ایک ملک پر حملہ تینوں پر حملہ تصور کیا جائیگا، سعودیہ، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدہ ہوگیا

ایک ملک پر حملہ تینوں پر حملہ تصور کیا جائیگا، سعودیہ، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدہ ہوگیا

  • 2 دن قبل
تاریخی اسٹیج ڈرامہ 'جنم جنم کی میلی چادر' نئے انداز میں پیش

تاریخی اسٹیج ڈرامہ 'جنم جنم کی میلی چادر' نئے انداز میں پیش

  • 2 دن قبل
پاک–سعودیہ–ترکیہ دفاعی معاہدہ امتِ مسلمہ کی وحدت و مشترکہ سلامتی کو مضبوط کرے گا:    اشرفی

پاک–سعودیہ–ترکیہ دفاعی معاہدہ امتِ مسلمہ کی وحدت و مشترکہ سلامتی کو مضبوط کرے گا: اشرفی

  • ایک دن قبل
’میرے ڈھولے دا دنیا‘ میوزک ویڈیو ریلیز

’میرے ڈھولے دا دنیا‘ میوزک ویڈیو ریلیز

  • ایک دن قبل
پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں ملوث ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا

پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں ملوث ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا

  • ایک دن قبل
ہنگو: فورسز کے آپریشن میں 7 خارجی دہشتگرد ہلاک،  کیپٹن شہید

ہنگو: فورسز کے آپریشن میں 7 خارجی دہشتگرد ہلاک، کیپٹن شہید

  • ایک دن قبل
اسکول میں  فائرنگ سے ٹیچر سمیت 6 افراد ہلاک، حملہ آور نے خودکشی کرلی

اسکول میں فائرنگ سے ٹیچر سمیت 6 افراد ہلاک، حملہ آور نے خودکشی کرلی

  • 2 دن قبل
Advertisement