جی این این سوشل

علاقائی

اسلام آباد:بارہ کہوکے علاقے میں خوفناک  حادثہ، 7افراد جاں بحق 

اسلام آباد میں بارہ کہوکے علاقے میں رات گئے بارش کے  پیش  نظر  خوفناک حادثہ پیش آیا ہے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسلام آباد:بارہ کہوکے علاقے میں خوفناک  حادثہ، 7افراد جاں بحق 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

جی این این کے مطابق تھانہ  بارہ کہو کے علاقے پلگرام  میں  بارش کے باعث  گاڑی پھسل کر کھائی میں جا گری ، جس کے نتیجے میں   7 افراد جاں بحق ہو گئے ۔  مرنے والوں میں 6 خواتین اور ایک مرد شامل ہے ۔

جاں بحق افراد  کا تعلق ایک ہی  خاندان  سے ہے ۔ بدقسمت خاندان  شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے اسلام آباد آیا تھا ۔  حادثے کی اطلاع ملتے ہی  ریسکیو اور پولیس موقع پر پہنچ گئیں  ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق میتوں کو پولی کلینک سے آبائی علاقے  منتقل کردیا گیا ہے ۔ 

 

جرم

بجلی چوری کے خلاف بڑا حکومتی کریک ڈاؤن

بجلی چوروں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن میں ملک بھر سے اب تک 91 بلین روپے وصول اور 69 ہزار سے زائد بجلی چور گرفتار کیے جاچکے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بجلی چوری کے خلاف بڑا حکومتی کریک  ڈاؤن

ملکی معیشت کی بحالی کیلئے حکومتی اقدامات کے تحت انسداد بجلی چوری مہم جاری ہے۔

ملکی معیشت کی بحالی اور عوام کو بجلی کے بحران سے نکالنے کے لیے حکومت اور عسکری قیادت کے اقدامات کے ثمرات اب آشکار ہورہے ہیں۔

بجلی چوروں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن میں ملک بھر سے اب تک 91 بلین روپے وصول اور 69 ہزار سے زائد بجلی چور گرفتار کیے جاچکے ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اووربلنگ اور بجلی چوری روکنےکیلئےکریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دے دیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ اووربلنگ سےشہریوں پربوجھ ڈالنے والوں کیخلاف کارروائی جاری رکھی جائے، اووربلنگ پر زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی۔

28 اپریل تا 5 مئی کے دوران متعلقہ اداروں نے لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان اور اسلام آباد سے بجلی چوروں سے 0.13 بلین وصول کیے پشاور، حیدرآباد، سکھر، کوئٹہ اور نئے ضم شدہ علاقوں سے 0.272 بلین وصول ہوئے ۔

ملک بھر سے 21 بجلی چوروں کی گرفتاری عمل میں آئی ۔متعلقہ ادارے ملک بھر سے بجلی چوروں کے مکمل خاتمے تک اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پنجاب اسمبلی کا اجلاس 9 مئی کو طلب

پنجاب اسمبلی اجلاس میں حکومت کی جانب سے آرڈیننس بھی پیش کیےجائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب اسمبلی کا اجلاس 9 مئی کو طلب

لاہور : پنجاب اسمبلی کا اجلاس 9 مئی کو دوپہر 2 بجے طلب کر لیا گیا ۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی اجلاس میں سانحہ 9 مئی کی مذمتی قرارداد پیش کی جائے گی ، قائم مقام گورنرپنجاب ملک محمد احمد خان نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی اجلاس میں حکومت کی جانب سے آرڈیننس بھی پیش کیےجائیں گے۔ اجلاس کی صدارت اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سعودی سرمایہ کاروں کا تحفظ یقینی بنائیں گے ، وزیر اعظم

وزیر اعظم نے اُمید ظاہر کی کہ بہت جلد سعودی سرمایہ کاروں کے ساتھ اربوں روپے کے معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی سرمایہ کاروں کا تحفظ یقینی بنائیں گے ، وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے یقین دلایا ہے کہ حکومت ملک میں جاری مشترکہ منصوبوں کی تکمیل کے لیے سعودی سرمایہ کاروں اور تاجروں کو مکمل تعاون فراہم کرے گی۔

وزیر اعظم نے اُمید ظاہر کی کہ بہت جلد سعودی سرمایہ کاروں کے ساتھ اربوں روپے کے معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

انہوں نے سعودی سرمایہ کاروں کو ہر طرح کی رکاوٹ سے آزاد جامع لائحہ عمل فراہم کرنے کیلئے حکومت کے عزم کا بھی اعادہ کیا ، شہباز شریف نے کہا کہ حکومت ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری میں حائل بیورو کریسی کی تمام رکاوٹوں اور سرخ فیتے کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔

پاکستان اور سعودی سرمایہ کاروں کے درمیان کاروباری ملاقات کے دوران ٹھوس پیش رفت پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نے پاکستان کا دورہ کرنے پر سعودی وفد کا شکریہ ادا کیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll