Advertisement
تفریح

الوداع لیجنڈ ، بھارتی کامیڈین  کپل شرما افسردہ

معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما  نے لیجنڈ اداکار عمر شریف کے انتقال پرافسوس کا اظہا ر کیا ہے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Oct 2nd 2021, 8:15 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
الوداع لیجنڈ ،   بھارتی کامیڈین  کپل شرما  افسردہ

تفصیلات کے مطابق بھارت کے معروف کامیڈین  کپل شرما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا    " الوداع لیجنڈ "۔ کپل شرما ہمیشہ سے ہی کامیڈی کے بے تاج بادشاہ عمر شریف کے  پرستاروں میں شامل رہے ہیں۔ کپل شرما کئی بار   یہ کہہ چکے ہیں کہ انہوں نے کامیڈی عمر شریف سے ہی سیکھی۔

واضح رہے کہ لیجنڈ کامیڈین عمر شریف طویل علالت کے بعد جرمنی کے اسپتال میں انتقال کر گئے۔اداکار عمر شریف 4 روز سے جرمنی کے اسپتال میں داخل تھے ، انہیں کراچی سے واشنگٹن علاج کیلئے پہنچایا جارہا تھا لیکن ناساز طبیعت کے باعث انہیں جرمنی کے اسپتال میں ہی داخل کردیا گیا تھا۔ لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کافی عرصے سے عارضہ قلب ، گردے اور دیگر مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے۔

کامیڈی کنگ عمر شریف  19  اپریل 1955 کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پیدا ہوئے۔ عمر شریف نے 14 سال کی عمر سے اسٹیج پر اداکاری شروع کی اور دیکھتے ہی دیکھتے کامیڈی کی دنیا پر چھاگئے ۔ عمر شریف  نے کامیڈی کا جو منفرد انداز متعارف کرایا اُس میں عوامی لہجہ، چوٹی کے اداکاروں کی نقل، طنز و مزاح سے بھرپور چٹکلے اور جگت بازی سمیت وہ سب کچھ تھا جس کا نظارہ کرتے ہی شائقین ہنستے ہنستے لوٹ پوٹ ہوجاتے۔

کامیڈین عمر شریف  تھیٹر اور اسٹیج  ڈراموں کے بے تاج بادشاہ تھے، انہوں نے ٹی وی اور فلموں میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا لیکن ان کی مقبولیت کی بڑی وجہ مزاحیہ اسٹیج ڈرامے ہیں۔ عمرشریف صرف پاکستان ہی میں مقبول نہیں بلکہ ہندوستان سمیت جہاں جہاں اردو بولی اور سمجھی جاتی ہے وہاں ان کے مداح موجود ہیں۔

عمر شریف کی خدمات کے عوض انہیں نگار ایوارڈ، تمغہ امتیاز سمیت کئی اعزازات سے بھی  نوازا گیا۔

Advertisement
پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

  • 14 hours ago
پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

  • 2 days ago
کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

  • a day ago
پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ

  • 2 days ago
بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

  • 14 hours ago
ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

  • 17 hours ago
خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

  • 2 days ago
ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

  • 3 days ago
مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے

  • 17 hours ago
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے

پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے

  • 2 days ago
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی

کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی

  • 3 days ago
پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد

  • 18 hours ago
Advertisement