Advertisement
پاکستان

نواز شریف اورآصف  زرداری نے  پاکستان کےساتھ کھلواڑ کیا:فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نواز شریف اورآصف  زرداری نے  پاکستان کےساتھ کھلواڑ کیا، ن لیگ اور پیپلزپارٹی والےکہتے ہیں ہم جمہوریت کی لڑائی لڑ رہےہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Oct 2nd 2021, 10:04 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
نواز شریف اورآصف  زرداری نے  پاکستان کےساتھ کھلواڑ کیا:فواد چوہدری

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ مریم اور بلاول ابھی دودھ پیتے بچے ہیں،ان کو ابھی خطے کے مسائل کا پتہ بھی نہیں،کیا ہم پاکستان ان بچوں کے حوالے کر دیں؟یہ کوئی بادشاہت کا دور تو نہیں ،ان کی پارٹیوں کو بھی کہوں گا کوئی بڑے لیڈر کھڑے کریں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کشمیر،فلسطین اورافغانستان پر بات کرتے ہیں توپوری دنیاسنتی ہے،افغانستان میں پاکستان کا مثبت کردار دنیا کے سامنے ہے، پاکستان نے بارہا دنیا کو سمجھایا جنگ مسئلے کا حل نہیں، عمران خان نے شروع سے افغانستان کے سیاسی حل پر زور دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں قربانیاں دیں،افغانستان میں ہونےوالی جنگ کاخمیازہ پاکستان کو بھگتناپڑا،آپ نے کوئی ملک ایسا دیکھا ہے کہ تبدیلی آجائے اور خون کا قطرہ نہ بہا ہو،ہمارے لئےپُراطمینان بات ہے افغانستان میں پُرامن تبدیلی آئی۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہماری توجہ سکیورٹی اور معیشت پر ہے، سرحدوں پرروز ہمارے جوان شہادتیں دےرہےہیں، ہمارے جوان سینوں پر گولیاں کھا رہے ہیں اس لئےپاکستان میں امن ہے۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں عمران خان کے وژن کو دیکھتے ہوئے نجی طورپر جنگلات لگائےگئے،عمران خان شجرکاری کے معاملے پر اس وقت دنیا کی رہنمائی کر رہے ہیں۔

Advertisement
پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

  • 2 دن قبل
پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ

  • 3 دن قبل
کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

  • 2 دن قبل
ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

  • 19 گھنٹے قبل
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے

پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے

  • 2 دن قبل
مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے

  • 19 گھنٹے قبل
پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد

  • 21 گھنٹے قبل
بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

  • 17 گھنٹے قبل
خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

  • 2 دن قبل
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی

کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی

  • 3 دن قبل
پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

  • 17 گھنٹے قبل
ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

  • 3 دن قبل
Advertisement