اطالوی میڈیا کا کہنا ہے کہ پائلٹ 68 سالہ رومانیہ کے ارب پتی ڈین پیٹرسکو تھے۔ جو اپنی اہلیہ اور بیٹے کےساتھ طیارہ حادثے میں مارے گئے حادثے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔


میلان : اٹلی کے شہر میلان میں مسافر بردار ایک چھوٹا نجی طیارہ 2 منزلہ عمارت سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 8افراد ہلاک ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی کے شمالی شہر میلان میں ایک چھوٹے طیارے نے لناٹ سٹی ہوائی اڈے سے جزیرے سرڈینیا کے لیے اُڑان بھری تھی تاہم کچھ ہی دیر بعد طیارہ ایک خالی عمارت سے ٹکرا گیا جس سے جہاز میں آگ بھڑک اُٹھی۔
حادثے سے عمارت اور قریب کھڑی گاڑیوں میں بھی آگ لگ گئی۔فائر فائٹرز کے عملے نے طیارے میں لگی آگ پر ایک گھنٹے کی مشقت کے بعد قابو پایا۔ طیارے کے ملبے سے 8 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔ زمین پر کسی کی ہلاکت رپورٹ نہیں کی گئی۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جس وقت طیارہ عمارت سے ٹکرایا وہاں کوئی موجود نہیں تھا اور تزئین و آرائش کا کام جاری تھا تاہم خوش قسمتی سے حادثے کے وقت مزدور موجود نہیں تھے۔
بعض عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جب طیارہ عمارت سے ٹکرایا اس میں پہلے سے آگ لگی ہوئی تھی۔
اطالوی میڈیا کا کہنا ہے کہ پائلٹ 68 سالہ رومانیہ کے ارب پتی ڈین پیٹرسکو تھے۔ جو اپنی اہلیہ اور بیٹے کےساتھ طیارہ حادثے میں مارے گئے
حادثے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔ ایوی ایشن نے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- ایک دن قبل

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 3 دن قبل

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 18 گھنٹے قبل

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
- ایک دن قبل

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- ایک دن قبل

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 19 گھنٹے قبل

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 3 دن قبل

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 3 دن قبل

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 3 دن قبل

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 4 دن قبل

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- 2 دن قبل


